ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

14 سال کی لڑکی کے ساتھ 7 لڑکوں نے سنسنان علاقے میں لے جاکر کیا یہ غلط کام، اڑ جائیں گے ہوش

بہار کے پٹنہ سٹی کے اگم کنواں تھانہ علاقے کے کچھ بدمعاش عناصر کے ذریعے ایک نابالغ کی اجتماعی عصمت دری کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ کے ذریعے واقعے کی جانکاری دئے جانے کے بعد پولیس حرکت میں آئی۔

  • Share this:

بہار (Bihar)  کے پٹنہ (Patna)  سٹی کے اگم کنواں تھانہ علاقے کے کچھ بدمعاش  عناصر کے ذریعے ایک نابالغ کی اجتماعی عصمت دری (Gang Rape) کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ کے ذریعے واقعے کی جانکاری دئے جانے کے بعد پولیس حرکت میں آئی۔ فورا کاروائی کرتے ہوئے معاملے میں سبھی ساتھ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہیں متاثرہ کی میڈیکل جانچ کو لے کر اسے گردنی باغ اسپتال بھیجا گیا ہے۔‌ اب جمعہ کو کورٹ میں متاثرہ کا بیان درج کرایا جائے گا۔

واقعہ گزشتہ 22 جون کا بتایا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اگم ممکواں تھانہ علاقے میں رہنے والی 14 سالہ لڑکی دیر شام ایک پوجا‌تقریب میں سے حصہ لے کر واپس اپنے گھر لوٹ رہی تھی۔ اسی دوران محلے کی لڑکوں نے بیچ راستے سے ہی اسے اٹھا لیا اور ایک سنسان جگہ پر لے جاکر اس کا ریپ کیا۔ بعد میں متاثرہ نے اس واقعے کی جانکاری اپنی فیملی کو دی۔

معاملے کی جانکاری پاتے ہی متاثرہ کے اہل خانہ تھانہ پہنچے اور پولیس سے انصاف کی گہار لگائی۔ پولیس نے متاثرہ کی نشاندہی پر فورا کاروائی کرتے ہوئے سبھی سات ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس گرفتار ملزموں سے سخت پوچھ۔گچھ میں مصروف ہے۔ وہی پورے معاملے پر پولیس نے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا یقین بھی دلایا ہے۔

First published: Jun 26, 2020 06:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading