ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

نارائنی نم:ایوارڈ۔سماج کو نئی سمت دینے والی خواتین کو اعزاز سے نوازے گا ای ٹی وی

عالمی یوم خواتین کے موقع پرای ٹی وی اپنی خصوصی پیشکش نارائنی نم:ایوارڈ 2018کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نارائنی نم:ایوارڈ۔سماج کو نئی سمت دینے والی خواتین کو اعزاز سے نوازے گا ای ٹی وی
عالمی یوم خواتین کے موقع پرای ٹی وی اپنی خصوصی پیشکش نارائنی نم:ایوارڈ 2018کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔

پٹنہ۔عالمی یوم خواتین کے موقع پرای ٹی وی اپنی خصوصی پیشکش نارائنی نم:ایوارڈ 2018کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔اس تقریب میں ہم گواہ بنیں گے بہار کے اس شاندار لمحات کا جہاں معاشرے کو نئی سمت دینے والی خواتین کو بہار کے گورنر ستیہ پال ملک اپنے ہاتھوں سے اعزاز سے نوازیں گےاور ان کا عزت و احترام بڑھائیں گے۔


ای ٹی وی کی اس خصوصی پیشکش میں ان  11خاص خواتین کو جنہوں نے خواتین امپاورمنٹ کو ایک نئی راہ دکھائی۔ہم ان خواتین کو اعزاز دینے جا رہے ہیں۔جنہوں نے اپنے بہترین کام سے سماج کو ایک بڑا پیغام دیا۔

ای ٹی وی کی ٹیم کے سامنے سب سے بڑی دقت یہ تھی کہ سماج کو نئی سمت دینے والی خواتین سینکڑوں کی تعداد میں تھین ایسے میں ای ٹی وی نے ان میں سے کل 26ایسی خواتین کو منتخب کیا۔اس کے بعد ای ٹی وین نے اپنی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے، انہوں نے ایک جیوری بنائی۔


اس جیوری میں ہم نے اپنے اپنے علاقے کی 5ہستیوں کو مدعو کیا۔5لوگوں کی اس جیوری میں تھے سابق ڈی جی پی ابھے آنند ،مشہور سماجی کارکن سدھا ورگیج،پٹنہ کی میئر سیتا ساہو،معروف ڈاکٹر گوپال نارائن سنہا اورڈاکٹر سشما پانڈے۔

اس جیورو کو ہم نے 14فروری 2018 کو اپنے پٹنہ آفس میں مدعو کیا۔جیوری کے سامنے ہم نے منتخب کی گئی 26 خواتین کی پوری جانکاری رکھی۔اس کے بعد شروع ہوا جیوری کا غورو فکر 2 گھنٹے تک چلا۔اس غوروفکر کے دوران سبھی خواتین کو جیوری نے اپنے حساب سے پوائنٹ دئے۔

پروگرام کا انعقاد پیر کو راجدھانی پٹنہ کے ایک ہوٹل میں کیا جا رہا ہے جہاں مختلف علاقوں میں  الگ مقام حاسل کرنے والی خواتین کو نوازا جائیگا۔پروگرام میں گورنر سمیت بہار حکومت کے کئی لیڈر اور بڑے افسران بھی موجود رہیں گے۔
First published: Mar 05, 2018 07:29 PM IST