نتیش حکومت کی شراب بندی مہم کو بڑا دھچکا، ہائی کورٹ نے فیصلے کو کیا رد
نتیش کمار کی شراب بندی مہم کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے پٹنہ ہائی کورٹ نے اس شراب بندی سے متعلق قانون کو غیر آئینی قرار دیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ عدالت نے نتیش کے شراب بندی کے ایجنڈے کو بھی جھٹکا دیا ہے۔
نتیش کمار کی شراب بندی مہم کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے پٹنہ ہائی کورٹ نے اس شراب بندی سے متعلق قانون کو غیر آئینی قرار دیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ عدالت نے نتیش کے شراب بندی کے ایجنڈے کو بھی جھٹکا دیا ہے۔
پٹنہ : نتیش کمار کی شراب بندی مہم کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے پٹنہ ہائی کورٹ نے شراب بندی سے متعلق قانون کو غیر آئینی قرار دیا اور ساتھ ہی ساتھ عدالت نے نتیش کے شراب بندی کے ایجنڈے کو بھی جھٹکا دیا ۔ کورٹ نے جمعہ کو کہا کہ شراب بیچنے اور پینے پر سزا دینا بالکل غلط ہے۔ خیال رہے کہ 5 اپریل 2016 کو حکومت نے مقامی کے بعد غیر ملکی شراب پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، جس کے بعد سے ریاست میں مکمل شراب بندی نافذ کر دی گئی تھی۔ ریاست میں مقامی کے بعد غیر ملکی شراب کی فروخت پر پابندی کے خلاف شراب تاجروں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا ۔ اس معاملہ میں ہائی کورٹ نے طویل سماعت کے بعد حکومت کے شراب بندی قانون کو غلط قرار دیتے ہوئے اسے منسوخ کر دیا۔تاہم بتایا جارہا ہے کہ پٹنہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اب ریاستی حکومت سپریم کورٹ جا سکتی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔