உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bihar Politics: کل دوپہر 2 بجے نتیش کمار لیں گے وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف، تیجسوی ہوں گے نائب وزیر اعلی

    Bihar Politics:  آج ہوگی بہار کی نئی حکومت کی کابینہ میں توسیع۔

    Bihar Politics: آج ہوگی بہار کی نئی حکومت کی کابینہ میں توسیع۔

    Bihar Politics: بہار کے گورنر پھاگو چوہان نے نتیش کمار کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی ہے۔ نتیش کمار کل دوپہر 2 بجے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ تیجسوی یادو نائب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bihar | Patna | Patna
    • Share this:
      پٹنہ : بہار کے گورنر پھاگو چوہان نے نتیش کمار کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی ہے۔ نتیش کمار کل دوپہر 2 بجے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ تیجسوی یادو نائب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ حلف برداری کی تقریب راج بھون کے راجندر منڈپ میں ہوگی ۔ حالانکہ اس سے قبل تقریب حلف برداری کا وقت دن کے 4 بجے بتایا گیا تھا ۔ کل صرف وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ حلف لیں گے۔ دیگر وزراء بعد میں حلف لے سکتے ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے: وزیر اعلی نتیش کمار کے ساتھ آئے جیتن رام مانجھی، ہم نے بلا شرط دی حمایت


      بتا دیں کہ نتیش کمار نے آج شام 4 بجے این ڈی اے کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ انہوں نے گورنر پھاگو چوہان کو نئی حکومت کی تشکیل کا دعویٰ پیش کرتے ہوئے 164 ایم ایل ایز کی حمایت کا خط سونپا۔ فوری طور پر گورنر نے حکومت سازی کی دعوت نہیں دی، لیکن بعد میں اس مہا گٹھ بندھن کو گورنر کا دعوت نامہ مل گیا۔ اس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ بدھ کو وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ حلف لیں گے۔

       

      یہ بھی پڑھئے:  کیا نتیش کی جے ڈی یو اور بی جے پی کے درمیان مقابلہ ہوگا؟ جانیے تفصیلات


      ادھر بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی سشیل مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سراسر جھوٹ ہے کہ بی جے پی نے نتیش کمار کی رضامندی کے بغیر آر سی پی سنگھ کو مرکز میں وزیر بنایا تھا۔ یہ بھی جھوٹ ہے کہ بی جے پی، جے ڈی یو کو توڑنا چاہتی تھی۔ وہ اتحاد توڑنے کا بہانہ ڈھونڈ رہے تھے ۔ بی جے پی 2024 میں زبردست اکثریت کے ساتھ آئے گی۔

      نتیش کمار کی قیادت میں بننے والی مہا گٹھ بندھن حکومت کو لے کر آر جے ڈی کارکنوں کا جوش قابل دید ہے ۔ پٹنہ میں راج بھون سے لے کر ایک اینے مارگ اور 10 سرکلر روڈ تک کا علاقہ مہا گٹھ بندھن کے لیڈروں سے بھرا پڑا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: