உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Indigo flight میں بم کی خبر سے پٹنہ ایئرپورٹ پر مچی افراتفری، موقع پر پہنچا بم ڈسپوزل اسکواڈ

    دراصل طیارے Indigo flight میں والدین کے ساتھ آنے والے ایک مسافر نے کہا کہ میرے پاس بم ہے۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد مسافروں کو فلائٹ سے اتار لیا گیا۔

    • Share this:
      پٹنہ سے دہلی جانے والی پرواز انڈیگو 2126 میں بم کی اطلاع ملنے پر طیارے کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ bomb disposal squad کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے اور وہ تحقیقات کر رہا ہے۔ لیکن ابھی تک کسی مشکوک چیز کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ یہ جانکاری پٹنہ کے ایس ایس پی منوجیت سنگھ ڈھلون نے دی۔

      دراصل طیارے  Indigo flight  میں والدین کے ساتھ آنے والے ایک مسافر نے کہا کہ میرے پاس بم ہے۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد مسافروں کو فلائٹ سے اتار لیا گیا۔ اس طیارے میں کل 134 مسافر سوار تھے۔ اعلیٰ حکام بھی پٹنہ ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔ تمام مسافروں کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ کر باریک بینی سے تفتیش کر رہی ہے۔




      پٹنہ کے ایس ایس پی منوجیت سنگھ ڈھلون نے کہا کہ طیارہ مکمل جانچ کے بعد ہی ٹیک آف کرے گا۔ اس طیارے میں 134 مسافر سوار تھے۔ اسے رات 8.20 بجے دہلی کے لیے پرواز کرنا تھی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: