ہوم » نیوز » No Category

شوہر کو پھنسانے کے لئے عاشق کے ساتھ مل کر پٹنہ صاحب اسٹیشن کو اڑانے کی دی دھمکی

پٹنہ : اکثر آپ فلموں میں یا سیریلوں میں دیکھتے ہوں گے کہ میاں بیوی اور وہ کی کہانی میں سازش رچی جاتی ہے اور واقعہ کو بڑی چالاکی سے انجام دیا جاتا ہے

  • ETV
  • Last Updated: Oct 30, 2015 05:52 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شوہر کو پھنسانے کے لئے عاشق کے ساتھ مل کر پٹنہ صاحب اسٹیشن کو اڑانے کی دی دھمکی
پٹنہ : اکثر آپ فلموں میں یا سیریلوں میں دیکھتے ہوں گے کہ میاں بیوی اور وہ کی کہانی میں سازش رچی جاتی ہے اور واقعہ کو بڑی چالاکی سے انجام دیا جاتا ہے

پٹنہ : اکثر آپ فلموں میں یا سیریلوں میں دیکھتے ہوں گے کہ میاں بیوی اور وہ کی کہانی میں سازش رچی جاتی ہے اور واقعہ کو بڑی چالاکی سے انجام دیا جاتا ہے ، لیکن حقیقی زندگی کے اس واقعہ میں بھی عاشق اور معشوق نے ایسی ہی کچھ سازش رچی ، جس سے پٹنہ ریلوے پولیس کی نیند حرام ہو گئی تھی۔


پٹنہ ریلوے پولیس نے پٹنہ صاحب اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کر کے معاملے کو حل کر لیا ہے۔ گزشتہ 28 اکتوبر کو ریل آئی جی امت کمار کے موبائل فون پر دھمکی بھرا میسج آیا ، جس میں 30 اکتوبر کو پٹنہ صاحب اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔


اس میسج نے دو دنوں تک ریلوے پولیس کی نیند اڑا کر رکھ دی تھی۔ ریلوے پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے محض 48 گھنٹے کے اندر ہی اس کا پردہ فاش کردیا۔ ریلوے پولیس نے ٹیکنالوجی کی مدد سے دونوں ملزموں کو پٹنہ سے ہی گرفتار کر لیا ہے۔


گرفتار دونوں ملزموں کا نام پونم دیوی اور وجے کمار ہے۔ دونوں نے پولیس کے سامنے بھی اپنے تعلقات کا اعتراف کیا ہے۔


ایس پی (ریل ) پرکاش ناتھ مشرا نے پورے معاملے کی تفتیش کرنے کے بعد کہا کہ گزشتہ ایک سال سے پونم دیوی کا اپنے شوہر سے تعلق نہیں ہے ، جس کی وجہ سے عاشق کا سہارا لے کر یہ میسج کیا گیا ، تاکہ شوہر کو راستے سے ہٹایا جاسکے۔ گرفتاری کے بعد دونوں نے پولیس کے سامنے کہا کہ دونوں عاشق اورمعشوق ہیں۔ پولیس معاملے میں تیسرے ملزم اور خاتون کے شوہر کی تلاش کر رہی ہے۔

First published: Oct 30, 2015 05:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading