உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شادیوں میں ایک بار پھر سے شروع ہوگا یہ کام، لوگوں میں خوشی کا ماحول: جانیں پورا معاملہ

    صرف پٹنہ میں تین سو بینڈ باجا کی مشہور دکانیں ہیں۔ ہر دکان میں درجنوں لوگ کام کرتے ہیں۔

    صرف پٹنہ میں تین سو بینڈ باجا کی مشہور دکانیں ہیں۔ ہر دکان میں درجنوں لوگ کام کرتے ہیں۔

    شادیوں کے موسم میں اگر بینڈ باجا پر روک لگادی جائے تو اس کاروبار سے جڑے لوگ دانے دانے کا محتاج ہوجاتے ہیں۔ صرف پٹنہ میں تین سو بینڈ باجا کی مشہور دکانیں ہیں۔ ہر دکان میں درجنوں لوگ کام کرتے ہیں۔

    • Share this:
    بہار میں بینڈ باجا کے کاروبار سے جڑے لاکھوں لوگ ہیں۔ کورونا کی مدت کار میں بینڈ باجا سے جڑے لوگوں کی معاشی حالت بیحد خراب ہوگئ ہے۔ شادیوں کے موسم میں اگر بینڈ باجا پر روک لگادی جائے تو اس کاروبار سے جڑے لوگ دانے دانے کا محتاج ہوجاتے ہیں۔ صرف پٹنہ میں تین سو بینڈ باجا کی مشہور دکانیں ہیں۔ ہر دکان میں درجنوں لوگ کام کرتے ہیں۔ شادی کے موسم میں بینڈ باجا کے کاروباریوں سمیت اس پیشہ سے جڑے لوگ اتنا پیسہ کما لیتے ہیں کہ وہ کچھ مہینہ اپنے گھر کی دال روٹی کا انتظام کر سکے لیکن کورونا کی مار نے اس کاروبار سے جڑے لوگوں کا کمر توڑ دیا ہے۔ شادی اپنے آپ میں خوشی اور امنگ کا ماحول قائم کرتا ہے۔ بینڈ باجا کے بغیر شادی کا تصور بےمعنی سا لگتا ہے۔

    شادیوں میں بینڈ باجا کے دھن پر ناچتے اور گاتے لوگ اس دن کو یادگار بنانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ باجا بجانے والے لوگ ان کی خوشیوں میں چار چاند لگاتے ہیں۔ باجا کے دھن میں کبھی کسی کو یہ خیال نہیں آتا ہیکہ باجا والے ان لوگوں کی تعلیمی، معاشی اور اقتصادی حالت کیسی ہے۔ ظاہر ہے شادی کے دن کوئ کیوں کسی باجا والے کی فکر کرے لیکن یہ بلکل صاف ہیکہ شادی کی تقریب بینڈ باجا سے جڑے لوگوں کے گھروں کا چولہ روشن کرتا ہے۔ ان کے ہاتھوں میں روزگار دیتا ہے اور سماج میں زندگی جینے کے قابل بناتا ہے۔

    کورونا وائرس وبا کو دیکھتے ہوئے بینڈ باجا پر پابندی لگا دی گئ تھی۔ اب وہ پابندی ہٹا لی گئ ہے۔ اشوک راج پتھ پر واقع بچہ بینڈ کے مالک تاج الدین کا کہنا ہیکہ بینڈ باجا پر لگائ گئ پابندی سے ہم لوگ کافی پریشان تھے لیکن شادیوں کے موسم میں حکومت نے ان کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اب شادیوں میں باجا بجےگا اور اسکے ساتھ انکا روزگار بھی خراب ہونے سے بچ جائےگا۔ تاج الدین کے مطابق اس پیشہ سے جڑے لاکھوں لوگوں کو اس فیصلہ نے راحت دی ہے۔ ہم لوگ بہت خوش ہیں کی شادیوں کا موسم میں اب ہماری آمدنی متاثر نہیں ہوگی۔ تاج الدین نے کہا کی پہلے سے ہی کورونا کے سبب ہم لوگ کافی پریشان ہیں لیکن شادیوں میں بینڈ باجا بجانے کی اجازت ملنے سے اس پیشہ سے جڑے مالکان اور مزدور دونوں کو کافی راحت ملی ہے۔
    Published by:sana Naeem
    First published: