ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کے سی تیاگی کی صفائی : کیمبرج اینا لیٹکا کے ڈائریکٹر سے نہیں ہوئی نتیش کمار کی ملاقات

جنتادل یو کے جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے آج کہا کہ انکی پارٹی کا کیمبرج اینالیٹکا سے کوئی تعلق نہیں ۔ مسٹر تیاگی نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ نہ تو اس کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو افسر نے بہار کے وزیر اعلی سے ملاقات کی ہے اور نہ ہی مجھ سے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 22, 2018 08:40 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کے سی تیاگی کی صفائی : کیمبرج اینا لیٹکا کے ڈائریکٹر سے نہیں ہوئی نتیش کمار کی ملاقات
کے سی تیاگی ۔ فائل فوٹو

پٹنہ : جنتادل یو کے جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے آج کہا کہ انکی پارٹی کا کیمبرج اینالیٹکا سے کوئی تعلق نہیں ۔ مسٹر تیاگی نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ ’’نہ تو اس کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو افسر نے بہار کے وزیر اعلی سے ملاقات کی ہے اور نہ ہی مجھ سے ۔‘‘مسٹر تیاگی اپنے بیٹے امریش تیاگی کی کمپنی اوویلینا بزنس انٹلی جنس کے لندن میں واقع کمپنی کیمبرج اینالیٹکا کے ساتھ تعلق پر ردعمل ظاہر کررہے تھے ۔

انھوں نے کہا کہ جے ڈی یو سوشلسٹ پارٹی ہے اور وہ اس طرح کی کمپنیوں سے دوررہتی ہے ۔بہار انتخابات میں ان کی پارٹی نے انتخابی ماہر پرشانت کشور کی خدمات حاصل کی تھیں ۔انھوں نے کہا کہ امریش کی کمپنی اور کیمبرج اینالیٹکا کے مابین کام کا رشتہ ہے ،کوئی مالی لین دین یا حصہ داری نہیں ہے ۔

First published: Mar 22, 2018 08:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading