ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار اسمبلی کے اسپیکر منتخب کئے گئے وجے سنہا، آر جے ڈی امیدوار کو ہرایا

بہار میں اسمبلی اسپیکر الیکشن میں این ڈی اے امیدوار کی جیت ہوئی ہے۔ این ڈی اے سے امیدوار وجے کمار سنہا اب بہار اسمبلی کے اسپیکر ہوں گے۔ انہوں نے اپوزیشن کے اودھ بہاری چودھری کو شکست دی ہے۔

  • Share this:
بہار اسمبلی کے اسپیکر منتخب کئے گئے وجے سنہا، آر جے ڈی امیدوار کو ہرایا
بہار اسمبلی کے اسپیکر منتخب کئے گئے وجے سنہا، آر جے ڈی امیدوار کو ہرایا

پٹنہ۔ بہار (Bihar) میں اسمبلی اسپیکر الیکشن میں این ڈی اے (NDA) کے امیدوار کی جیت ہوئی ہے۔ این ڈی اے سے امیدوار وجے کمار سنہا (Vijay Kumar Sinha) اب بہار اسمبلی کے اسپیکر ہوں گے۔ انہوں نے اپوزیشن کے اودھ بہاری چودھری کو شکست دی ہے۔ اسمبلی کے ارکان نے انہیں اسپیکر کے طور پر منتخب کیا ہے۔ ایوان کے 126 ارکان نے وجے سنہا کے حق میں ووٹ دیا۔ اس سے پہلے صوتی ووٹنگ میں بھی وجے سنہا کی جیت ہوئی۔


اس سے پہلے آج اسمبلی اجلاس کی شروعات زبردست ہنگامے سے ہوئی۔ اسپیکر کا الیکشن ہونے سے پہلے اپوزیشن ارکان نے ویل میں آ کر جم کر ہنگامہ کیا۔ ایوان کے شروع ہوتے ہی اے آئی ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی اختر الایمان کا بیان آیا کہ اسپیکر کا انتخاب بہ اتفاق رائے ہو۔ اسے پروٹیم اسپیکر جیتن رام مانجھی نے بھی سراہا۔ لیکن انہوں نے کہا کہ اس کا فیصلہ ایوان کے معزز ارکان لیں گے۔ اس کے بعد انتخابی عمل پورا کیا گیا۔



تیجسوی نے سادھا نشانہ
اسپیکر کے انتخاب سے پہلے آج اسمبلی کا اجلاس کافی ہنگامہ خیز رہا۔ ایوان میں آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے این ڈی اے پر نشانہ سادھا۔ تیجسوی نے کہا کہ یہ حکومت اخلاقیات کی بات کیوں کر رہی ہے۔ یہ حکومت بھی چوری سے آئی ہے۔ اس کے بعد جیتن رام مانجھی نے تیجسوی یادو کو بیان دینے سے روک دیا۔ عبوری اسپیکر جیتن رام مانجھی نے کہا کہ اسپیکر عہدے کا الیکشن ہو۔ پھر ووٹنگ کا عمل شروع کیا گیا۔ اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے ایوان میں نتیش کمار کی موجودگی کی مخالفت کی جس پر مانجھی نے کہا کہ ان کی موجودگی کی گنتی نہیں ہو رہی ہے۔ بتا دیں کہ نتیش کمار اسمبلی کے رکن نہیں ہیں۔ وہ قانون ساز کونسل کے رکن ہیں۔ مانجھی نے ایوان کو یہ بھی بتایا کہ نتیش کمار قانون ساز پارٹی کے لیڈر کی حیثیت سے ایوان میں موجود ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 25, 2020 02:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading