ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

جے ڈی یو بمقابلہ جے ڈی یو: نتیش کی سختی کے بعد پون ورما نے کہا۔ جب تک خط کا جواب نہیں ملے گا تب تک..۔

ورما نے منگل کو جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار سے دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے جے ڈی یو۔ بی جے پی سے اتحاد کی وجوہات کا انکشاف کرنے کے ساتھ ہی سی اے اے، این آر سی اور این پی آر پر اپنا رخ واضح کرنے کیلئے خط لکھ کر سیاسی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 23, 2020 06:07 PM IST
  • Share this:
جے ڈی یو بمقابلہ جے ڈی یو: نتیش کی سختی کے بعد پون ورما نے کہا۔ جب تک خط کا جواب نہیں ملے گا تب تک..۔
نتیش کمار۔ پون ورما

پٹنہ۔ بہار کے وزیر اعلیٰ اور جنتادل یونائٹیڈ( جے ڈی یو ) کے قومی صدر نتیش کمار نے شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) سے لیکر دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے جے ڈی یو کا بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) سے اتحاد تک کی مخالفت کر رہے پارٹی کے جنرل سکریٹری پون کمار ورما کو آج دو ٹوک الفاظ میں جواب دے دیا کہ انہیں جہاں جانا ہے جائیں انہیں اعتراض نہیں ہے ۔کمار نے نیتاجی سبھا ش چندر بوس کی جینتی پر یہاں گاندھی میدان میں ان کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کر کے انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ورما کے دہلی اسمبلی انتخاب کیلئے جے ڈی یو۔ بی جے پی اتحاد پر دیئے گئے بیان کے بارے میں سوال پوچھے جانے پر کہا کہ ” یہ پارٹی کا نہیں بلکہ ان کا بیان ہے۔ وہ اسکالر ہیں میں ان کی عزت کرتاہوں ، بھلے ہی وہ ہم لوگوں کی عزت نہ کریں۔ یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے جہاں جانا ہو وہ جائیں ہم کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔


وزیراعلیٰ نے کہا کہ جے ڈی یو کو اچھی طرح سمجھنے کی کوشش کی جائے۔ کچھ لوگوں کے بیان سے جے ڈی یو کو نہیں دیکھاجانا چاہئے۔ جے ڈی یو عوام کے ساتھ کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل پر ان کا اسٹینڈ واضح ہوتاہے ۔ کسی بھی طرح کا بھرم نہیں ہوتا ہے ۔



وہیں پون ورما نے مستقبل کے منصوبوں کیلئے جے ڈی یو صدر کی جانب سے نیک تمناﺅں پر انہیں مبارکباد پیش کی لیکن تحریر کئے گئے خط کے بارے میں کہاکہ ابھی تک خط کا جواب موصول نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے نتیش کمار کے بیان کی من میں کوئی بات ہو تو صلاح ومشورہ کرنا چاہئے پر کہاکہ ” میں نتیش کمار کے اس بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں کہ جے ڈی یو میں صلاح و مشورہ کیلئے مقام ہے لیکن خط لکھنے کا میرا مقصد انہیں تکلیف پہنچانا نہیں تھا۔ جے ڈی یو جنرل سکریٹری نے کہا کہ ” میں صرف جے ڈی یو سے نظریات پر وضاحت چاہتا ہوں۔ مجھے ابھی بھی میرے خط کے جواب کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جواب ملنے کے بعد ہی وہ مستقبل کی حکمت عملی کا انکشاف کریں گے ۔

ورما نے منگل کو جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار سے دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے جے ڈی یو۔ بی جے پی سے اتحاد کی وجوہات کا انکشاف کرنے کے ساتھ ہی سی اے اے، این آر سی اور این پی آر پر اپنا رخ واضح کرنے کیلئے خط لکھ کر سیاسی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔ غور طلب ہے کہ ورما نے خط میں کہا کہ ” ایک طرف جہاں شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) ، قومی شہری رجسٹر ( این آر سی ) کی وجہ سے پورے ملک میں احتجاج و مظاہرے ہو رہے ہیں ایسے میں جے ڈی یو نے کیسے دہلی اسمبلی الیکشن کیلئے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرلیا ۔ نتیش کمار بی جے پی اور سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر پر اپنا اسٹینڈ واضح کریں۔
First published: Jan 23, 2020 06:07 PM IST