ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

پیما کھانڈو نے اروناچل پردیش کے وزیر اعلی کے طور پرعہدے اور رازداری کا لیا حلف

ایٹانگر۔ پیماکھانڈو نے آج اروناچل پردیش کے وزیراعلی اور چونا مین نے نائب وزیراعلی کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 17, 2016 04:20 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پیما کھانڈو نے اروناچل پردیش کے وزیر اعلی کے طور پرعہدے اور رازداری کا لیا حلف
ایٹانگر۔ پیماکھانڈو نے آج اروناچل پردیش کے وزیراعلی اور چونا مین نے نائب وزیراعلی کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔

ایٹانگر۔ پیماکھانڈو نے آج اروناچل پردیش کے وزیراعلی اور چونا مین نے نائب وزیراعلی کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ گورنر تتھا گت رائے نے مسٹر کھانڈو کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلی نبام ٹوکی ،کلیکھو پل، پولس ڈائیریکٹر جنرل،چیف سکریٹری ،کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے متعدد اراکین اسمبلی موجود رہے۔


اسمبلی میں طاقت کی آزمائش سے پہلے کل مسٹر ٹوکی کے پارٹی قانون ساز اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے بعد 36 سالہ پیما کھانڈو کو قانون ساز اسمبلی کا نیا رہنما منتخب کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کی ہدایت پر یہ حکمت عملی اپنائی گئی ۔ مسٹر کھانڈو ان 30اراکین اسمبلی میں شامل تھے جنہوں نے مسٹر ٹوکی کی قیادت کے خلاف بغاوت کی تھی۔

First published: Jul 17, 2016 04:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading