ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

لاک ڈاون کے سبب قربانی کے معاملے میں بہار کے لوگ الجھن کے شکار، مسلم تنظیموں کی جانب سے ابھی تک نہیں کیاگیا ہے کسی طرح کا کوئی اعلان

بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد ۲۳ ہزار کو پار کر چکی ہے۔ صوبہ  میں ایک طرف کوروناوائرس ہے اور دوسری طرف آٹھ ضلع بری طرح سے سیلاب سے متاثر ہیں۔ وہیں اس درمیان امید ہے کہ ۳۱ جولائی یا ایک اگست کو عیدالاضحیٰ کی نماز پڑھی جائےگی لیکن مسلم طبقہ قربانی اور نماز کو لیکر الجھن کا شکار ہے۔

  • Share this:

بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد ۲۳ ہزار کو پار کر چکی ہے۔ صوبہ میں ایک طرف کوروناوائرس ہے اور دوسری طرف آٹھ ضلع بری طرح سے سیلاب سے متاثر ہیں۔ ۳۱ جولائی تک ریاست میں لاک ڈاون لگا ہے۔ امید ہے کہ ۳۱ جولائی یا ایک اگست کو عیدالاضحیٰ کی نماز پڑھی جائےگی لیکن مسلم طبقہ قربانی اور نماز کو لیکر الجھن کا شکار ہے۔ نیوز 18سے بات کرتے ہوئے امارت شرعیہ بہار نے کہا کی سابقہ روایت کے مطابق قربانی ہوگی۔ امارت شرعیہ کے مطابق لاک ڈاون کو دیکھتے ہوئے عیدالاضحیٰ کی نماز کے سلسلے میں فیصلہ کچھ دنوں میں کیا جائےگا۔

امارت شرعیہ بہار، جماعت اسلامی اور ابوالکلام ریسرچ فاؤنڈینش نے واضح طور پر کہا ہیکہ قربانی کو لیرک لوگ الجھن میں نہ رہے۔ کورونا کو دیکھتے ہوئے سوشل ڈسٹنسینگ کو فالو کرتے ہوئے قربانی کے فرائض کو انجام دے۔ اس تعلق سے مسلم تنظیموں کا وفد جلد ہی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرےگا۔ ادھر لاک ڈاون کے سبب بکری بازار میں سناٹا ہے۔ مال آرہا ہے لیکن اس کی تعداد نام کے برابر ہے۔

جانکاروں کے مطابق بکری بازار میں گزشتہ سال کے مقابلہ اس سال رونق کم رہےگی ساتھ ہی بکرے کی قیمت بھی لاک ڈاون کے سبب بڑھ جائےگی۔ ابوالکلام ریسرچ فاؤںدیشن کے مطابق شہر کے جو لوگ گاؤں سے جڑے ہیں انہیں گاؤں میں ہی قربانی کے فرائض کو انجام دینا چاہئے۔ پٹنہ میں تین ہزار دو سو سے زیادہ کورونا مریضوں کی تعداد ہو گئی ہے۔ پٹنہ کے قریب سبھی محلہ میں کورونا کا مریض پایا گیا ہے۔ ایسے میں قربانی کے جانور کو خریدنے اور قربانی کرانے کو لیکر سسپینس برقرار ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس سال قربانی کرانے میں بھی خوف محسوس ہو رہا ہے۔

مسلم تنظیموں کے مطابق اس سلسلے میں جلد اعلان جاری کیا جائےگا ساتھ ہی حکومت سے عیدالاضحیٰ کی نماز اور قربانی کے معاملے میں تعاون کرنے کی اپیل کی جائےگی۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jul 18, 2020 07:31 PM IST