جہیز اور بچپن کی شادی کے خلاف بہار میں چار کروڑ لوگوں نے بنائی انسانی زنجیر، وزیر اعلی بھی ہوئے شریک
بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کی اپیل پر جہیزاور بچپن کی شادی کو روکنے کےلئے آج منعقد انسانی زنجیر میں دارالحکومت پٹنہ کےتاریخی گاندھی میدان میں پورا بہار ہی جمع ہوگیا۔
بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کی اپیل پر جہیزاور بچپن کی شادی کو روکنے کےلئے آج منعقد انسانی زنجیر میں دارالحکومت پٹنہ کےتاریخی گاندھی میدان میں پورا بہار ہی جمع ہوگیا۔
پٹنہ: بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کی اپیل پر جہیزاور بچپن کی شادی کو روکنے کےلئے آج منعقد انسانی زنجیر میں دارالحکومت پٹنہ کےتاریخی گاندھی میدان میں پورا بہار ہی جمع ہوگیا۔ گاندھی میدان میں بہار کے نقش قدم پر انسانی زنجیر بنائی گئی تھی۔ایسا لگ رہا تھا کہ پورا بہار ہی اس تاریخی لمحے کا گواہ بن رہا ہو۔اس انسانی زنجیر میں اسکول کے بچوں سمیت سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ لوگ ایک دوسرے کے ہاتھ تھام کر ان سماجی برائیوں کے خلاف لڑائی میں ساتھ کھڑے تھے۔پورے پروگرام کی فوٹو گرافی جدید ڈرون کیمروں کی مدد سے کی گئی۔ پٹنہ کے گاندھی میدان سے شروع ہوئی انسانی زنجیر ریاست کی سرحدوں تک بغیر ٹوٹے پوری کی گئی۔دارالحکومت پٹنہ سمیت پورے ضلع میں سبھی اہم مقامات پر میڈیکل کیمپ ،پینے کے صاف پانی،گلوکوز وغیرہ کا انتظام کیاگیا تھا۔انسانی زنجیر کی شروعا ت ہونے سے پہلے مختلف غیر سرکاری تنظیمیں ،مقامی لوگوں کے ساتھ مختلف پارٹی سے منسلک رہنما اور کارکنان اس میں شامل بچوں سمیت دیگر لوگوں کو پانی،بسکٹ سمیت دیگر کھانےپینے کی چیزیں تقسیم کرتے نظر آئے۔اندازہ ہے کہ پٹنہ ضلع میں تقریباً پندرہ لاکھ لوگ اس انسانی زنجیر میں شامل ہوئے ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔