ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار : مظفر پور میں غیر قانونی بیف کی تجارت پر پابندی کیلئے پٹنہ ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل

بہار کے مظفر پور ضلع میں غیر قانونی طور پر جاری بیف کی تجارت پر پابندی عائد کرنے کیلئے پٹنہ ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بہار : مظفر پور میں غیر قانونی بیف کی تجارت پر پابندی کیلئے پٹنہ ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل
پٹنہ ہائی کورٹ ۔ فائل فوٹو

پٹنہ : بہار کے مظفر پور ضلع میں غیر قانونی طور پر جاری بیف کی تجارت پر پابندی عائد کرنے کیلئے پٹنہ ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ بیلا صنعتی علاقہ میں غیر قانونی طور پر بیف کی تجارت کے خلاف یہ عرضی داخل کی گئی ہے۔ الزام لگایا گیا ہے کہ اس کی وجہ سے علاقہ میں بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ ایڈووکیٹ سدھیر اوجھا نے اس سلسلہ میں پی آئی ایل داخل کی ہے۔

مظفر پور کے ڈی ایم ، ایس ایس پی ، بیاڈا کے افسران اور بیلا تھانہ انچارچ سمیت کئی افسران اور کارباریوں کے خلاف یہ عرضی داخل کی گئی ہے۔ پی آئی ایل کے ذریعہ عدالت سے اس معاملہ کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے دعوی کیا ہے کہ عدالت نے پی آئی ایل کو منظور کرلیا ہے اور اب عدالت اس معاملہ پر سماعت کرے گی۔

First published: Apr 04, 2018 09:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading