شیلانگ : وزیر اعظم نریندر شمال مشرق ہندوستان کے اپنے دورے کے دوسرے دن ایشیا کے سب سے زیادہ صاف ستھرے گاؤں ماؤپھلانگ پہنچے ۔ خاصی قبائلیوں کے درمیان پہنچے وزیر اعظم نے مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کی اور ایسٹ خاصی کے ڈرم پر بھی ہاتھ آزمائے ۔ قبائلیوں کے درمیان پہنچے وزیر اعظم نے ان کے نگاڑے پر ہاتھ آزمائے ۔ پی ایم کو پھر مقامی فنکاروں نے نگاڑا بجانا سکھایا اور انہوں نے دوبارہ اس کو بجایا ۔
میگھالیہ دورے کے دوسرے دن وزیر اعظم نے ایلیفنٹ فالس کا بھی دورہ کیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ شمال مشرقی علاقے میں سیاحت روزگار کا سب سے بڑا ذریعہ بن کر ابھر سکتا ہے ۔ انہوں نے خطہ کی ریاستوں سے اس کی ترقی اور فروغ کی اپیل بھی کی ۔ مودی نے شمال مشرق کونسل کے 65 ویں مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرسیاحت کو فروغ دیا جائے، تو یہ علاقے میں روزگار کا سب سے بڑا ذریعہ بن کر ابھر سکتا ہے ۔ یہ علاقہ کی ترقی اور آمدنی میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ کی تمام ریاستوں کو قدرتی خوبصورتی، تاریخی ، ثقافتی اور کمیونٹی ورثہ سے نوازا گیا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔