ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

یو پی اے نے اقتدار سے بے دخل ہونے کا غصہ نتیش پر نکالا ، بہارکی ترقی میں رخنہ ڈالا : وزیر اعظم مودی

PM Modi in Bihar : وزیر اعظم نے آرجے ڈی اور کانگریس پر اشاروں ہی اشاروں میں نشانہ سادھا اور کہاکہ ان لوگوں نے اپنے پندرہ سالہ مدت کار میں بہار کو لوٹا اور اس کی بے عزتی کی ۔ یہاں عوام نے انہیں یقین کے ساتھ اقتدار سونپا تھا ، لیکن انہوں نے اقتدار کو اپنی تجوری بھرنے کا ذریعہ بنالیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 23, 2020 04:44 PM IST
  • Share this:
یو پی اے نے اقتدار سے بے دخل ہونے کا غصہ نتیش پر نکالا ، بہارکی ترقی میں رخنہ ڈالا : وزیر اعظم مودی
یو پی اے نے اقتدار سے بے دخل ہونے کا غصہ نتیش پر نکالا ، بہارکی ترقی میں رخنہ ڈالا : وزیر اعظم مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) اور کانگریس کانام لئے بغیر ان پر جم کر حملہ بولا اور کہا کہ بہار کی عوام نے جب انہیں پندرہ سال بعد اقتدار سے بے دخل کر دیا تو مرکز کی متحدہ ترقی پسند اتحاد ( یو پی اے ) حکومت میں شامل ان جماعتوں نے اپنا غصہ نتیش حکومت پر نکالا اور اس ریاست کی ترقی میں رخنہ اندازی کی ۔ وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو رہتاس ضلع کے سہسرام سے بہار کے 25 اسمبلی حلقوں کے قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) امیدواروں کے حق میں منعقدہ اپنی پہلی انتخابی ریلی میں تقریر کی شروعات بھوجپوری زبان میں کی اور کہا” بہار کے سوابھیمانی اور محنتی بھائی بہن، انداتا محنت کشن کسان آپ سبھے کے پرنام ۔ ہم ای گورو شالی دھرتی کے ہم نمن کرتانی ۔ ماں منڈیشوری ماتا کے ای پاون بھومی پر روا سب کے ابھینندن کرتانی “۔


وزیر اعظم  نے آرجے ڈی اور کانگریس پر اشاروں ہی اشاروں میں نشانہ سادھا اور کہاکہ ان لوگوں نے اپنے پندرہ سالہ مدت کار میں بہار کو لوٹا اور اس کی بے عزتی کی ۔ یہاں عوام نے انہیں یقین کے ساتھ اقتدار سونپا تھا ، لیکن انہوں نے اقتدار کو اپنی تجوری بھرنے کا ذریعہ بنالیا ۔


وزیراعظم نے کہا کہ جب بہار کے لوگوں نے پندرہ سال بعد انہیں اقتدار سے بے دخل کیا اور نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے کی حکومت بنائی ، تو یہ لوگ بوکھلا گئے ۔ انہیں کافی غصہ آیا اور ان کے من میں زہر بھر گیا ، اس کے بعد دس سال تک ان لوگوں نے مرکز میں این ڈی اے حکومت میں رہتے ہوئے بہار کے لوگوں کے تئیں اپنا غصہ بہار پر نکالا ۔ یو پی اے حکومت کے توسط سے ان لوگوں نے بہار کی ترقی کی راہ میں نہ صرف رخنہ ڈالا بلکہ پورے ترقیاتی عمل کو متاثر کر دیا ۔


چراغ پاسوان نے وزیر اعظم مودی کا شکریہ اداکیا

ادھر لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے صدر چراغ پاسوان نے بہار اسمبلی انتخابات کے لئے جمعہ کی ریلی میں وزیراعظم نریندر مودی کا اپنے والد رام ولاس پاسوان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم مودی نے آج بہار اسمبلی انتخابات کے لئے سہسرام میں منعقد اپنی ریلی میں آنجہانی رام ولاس پاسوان اور آنجہانی رگھوونش پرساد سنگھ کو یاد کیا۔ ایل جے پی بہار اسمبلی انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے الگ انتخابی میدان میں ہیں۔

جموئی سے رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’’عزت مآب نریندر مودی جی بہار آتے ہیں اور پاپا کو ایک سچے ساتھی کے جیسے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ یہ کہنا کہ پاپا کی آخری سانس تک وہ ساتھ تھے مجھے جذباتی کردیا۔ ایک بیٹے طور پر فطری بات ہے کہ پاپا کے تئیں وزیراعظم جی کا یہ پیار وعزت دیکھ کر اچھالگا۔ وزیراعظم جی کا شکریہ۔‘‘
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 23, 2020 04:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading