ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

آسام کے عوام نے ترقی کیلئے ووٹ دیا ہے اور سونووال اس خواب کو پورا کریں گے: مودی

گوہاٹی : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ آسام کی ترقی کے لئے ہر ممکن مدد دی جائے گی.۔ بی جے پی کے اتحاد کو آسام کے عوام نے ترقی کیلئے ووٹ دیا ہے اور سروانند سونووال حکومت اس کے اس خواب کو پورا کرے گی۔

  • UNI
  • Last Updated: May 24, 2016 11:45 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آسام کے عوام نے ترقی کیلئے ووٹ دیا ہے اور سونووال اس خواب کو پورا کریں گے: مودی
گوہاٹی : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ آسام کی ترقی کے لئے ہر ممکن مدد دی جائے گی.۔ بی جے پی کے اتحاد کو آسام کے عوام نے ترقی کیلئے ووٹ دیا ہے اور سروانند سونووال حکومت اس کے اس خواب کو پورا کرے گی۔

گوہاٹی : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ آسام کی ترقی کے لئے ہر ممکن مدد دی جائے گی.۔ بی جے پی کے اتحاد کو آسام کے عوام نے ترقی کیلئے ووٹ دیا ہے اور سروانند سونووال حکومت اس کے اس خواب کو پورا کرے گی۔ مسٹر سونووال کی حلف برداری کی تقریب میں حصہ لینے پہنچے مسٹر مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت آسام کی ترقی کے لئے جو بھی ضرورت ہو گی، وہ مدد فراہم كرائے گي۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سونووال حکومت وقت برباد کئے بغیر ترقیاتی کام کرے گی اور خوشحال آسام بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ آسام، بہار، مغربی بنگال اور مغربی اتر پردیش میں ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں اور اس کے تیار ہونے سے ملک کی مجموعی ترقی کو رفتار ملے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آسام میں بی جے پی کی یہ تاریخی جیت ہوئی ہے اور سونووال کی صلاحیت کو وہ خوب جانتے ہیں۔ وہ پوری لگن اور محنت سے آسام کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کوآپریٹیو فیڈریشن کی پالیسی پر چلتی ہے اور اسی سے ریاست کی ترقی ہو سکتی ہے۔

اس موقع پر بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے اسمبلی انتخابات میں فتح کے لئے آسام کے عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ مودی حکومت نے دو سال کی حکمرانی کے دوران غریبوں، پسماندگان، بے روزگاروں اور کسانوں کی بھلائی کے لئے کام کیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب میں قومی جمہوری محاذ کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزراء اعلی، بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی، مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ، مسٹر ارون جیٹلی اور مسٹر رام ولاس پاسوان سمیت کئی بڑے لیڈر ان موجود تھے۔

First published: May 24, 2016 11:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading