اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان اب تک دہشت گردوں کی لاشوں کوکررہا ہے شمار: نریندرمودی

    وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ پاکستان اب تک دہشت گردوں کی لاشیں شمار کررہا ہے۔

    وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ پاکستان اب تک دہشت گردوں کی لاشیں شمار کررہا ہے۔

    اوڈیشہ کورا پٹ میں ریلی کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے اپوزیشن جماعتوں اورخاص کر کانگریس پرکئی زبانی حملے کئے۔

    • Share this:
      لوک سبھا الیکشن 2019 کی انتخابی تشہیر جاری ہے۔ بی جے پی کے انتخابی مہم کے لئے وزیراعظم نریندرمودی جمعہ کو اوڈیشہ، آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے اوڈیشہ کے کورا پٹ ضلع کے جے پورمیں پہلی ریلی کی۔ اس دوران وزیراعظم مودی نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کی سرحد پرہوئے فضائی اسٹرائیک کا ذکر کیا۔ انہوں نے طنز کستے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے اس ایکشن کے بعد پاکستان بالا کوٹ میں ابھی تک دہشت گردوں کی لاشیں ہی شمار کررہا ہے۔

      ریلی میں وزیراعظم نے ’مشن شکتی‘ کو ایک بار پھرسے ملک کے لئے فخرکی بات کہی۔ انہوں نے کہا  ’دو دن پہلے ہی اوڈیشہ ایک ایسی تاریخی حصولیابی کا گواہ بنا ہے، جس نے پوری دنیا کو ہندوستان کی طاقت سے واقف کرایا ہے۔ ہندوستان اب خلا میں بھی چوکیداری کرنے کا اہل ہے‘۔

      واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کو اعلان کیا کہ ہندوستان نے خلا میں اینٹی سیٹلائٹ میزائل سے ایک لائیو سیٹلائٹ کو ہٹ کرتے ہوئے اپنا نام خلا میں عظیم طاقت کے طورپر درج کرا لیا ہے۔ اس طرح ہندوستان اس طرح کی حصولیابی حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا۔ اس سے قبل امریکہ، روس اور چین کے پاس یہ صلاحیت تھی۔



      اوڈیشہ کارپورٹ میں ریلی کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے اپوزیشن جماعتوں اور خاص طورپر کانگریس پرکئی زبانی حملے کئے۔ انہوں نے کانگریس پرحملہ کرتے ہوئے کہا ’7 دہائیوں سے غریبوں کے ساتھ غداری کررہے لوگ، اب اتنا بوکھلا گئے ہیں کہ ملک کے سائنسدانوں، ملک کی فوج، ملک کے نوجوانوں کی طاقت، سب کی توہین کرنے لگے ہیں۔ جب ہندوستان دہشت گردوں پرکارروائی کرتا ہے، انہیں گھر میں گھس کرمارتا ہے، تو بھی یہ لوگ ثبوت مانگتے ہیں۔
      First published: