ہوم » نیوز » No Category

وزیر اعظم مودی نہیں ہوں گے نتیش کمار کے حلف برداری کی تقریب میں شریک

پٹنہ : بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم مودی شامل نہیں ہوں گے۔ نتیش کمار نے وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سمیت کئی لیڈروں کو حلف برداری کی تقریب میں شامل ہونے کی دعوت دی تھ

  • ETV
  • Last Updated: Nov 18, 2015 08:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وزیر اعظم مودی نہیں ہوں گے نتیش کمار کے حلف برداری کی تقریب میں شریک
پٹنہ : بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم مودی شامل نہیں ہوں گے۔ نتیش کمار نے وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سمیت کئی لیڈروں کو حلف برداری کی تقریب میں شامل ہونے کی دعوت دی تھ

پٹنہ : بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم مودی شامل نہیں ہوں گے۔ نتیش کمار نے وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سمیت کئی لیڈروں کو حلف برداری کی تقریب میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے شہری ترقی کے وزیر وینکیا نائیڈو اور راجیو پرتاپ روڈی کے شریک ہونے کی امید ہے۔


اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ وزیر اعظم مودی نتیش کمار کے حلف برداری کی تقریب میں شریک ہونے کیلئے پٹنہ آئیں گے۔ بنارس میں شہری ترقی کی وزارت کے وزیر مملکت بابل سپریو نے وزیر اعظم کے شریک ہونے کا اشارہ دیا تھا۔


نتیش کے حلف برداری کی تقریب میں اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے شریک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ تقریب میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی کے آنے کا بھی امکان ہے۔


جبکہ نتیش کی دعوت کو سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور شیوسینا کے دو وزراء سمیت متعدد لیڈران قبول کرچکے ہیں۔


پٹنہ کے موریا سمیت کئی ہوٹلوں اور ایک سرکاری گیسٹ ہاؤس میں مہمانوں کو ٹھہرانے کے لئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

First published: Nov 18, 2015 08:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading