ہوٹل میں چل رہا تھا سیکس ریکٹ، پولیس کی چھاپہ ماری میں دولڑکیوں سمیت 4 گرفتار

جمئی شہرکے پتونا چوک کے پاس ایک ہوٹل میں چل رہے سیکس ریکٹ کا انکشاف ہوا ہے۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پرپولیس نے کارروائی کی۔

Oct 24, 2019 10:42 PM IST | Updated on: Oct 24, 2019 10:42 PM IST
ہوٹل میں چل رہا تھا سیکس ریکٹ، پولیس کی چھاپہ ماری میں دولڑکیوں سمیت 4 گرفتار

ہوٹل کے بیسمنٹ میں چلتا تھا سیکس ریکٹ

جموئی: بہارکے جموئی ضلع کےاسٹیشن کے پاس ملے پورپولیس تھانہ کی ناک کے نیچے چلتا تھا جسم فروشی کا غیرقانونی دھندا۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پرپولیس کےاعلیٰ افسران کی کارروائی کے بعد اس کی پول کھلی ہے۔ جبکہ اس کارروائی میں سیکس ریکٹ یں ملوث دو شخص گرفتارہوئے ہیں، بانڈ بھروا کردونوں خواتین کوچھوڑدیا گیا ہے۔ یقینی طورپرپرائیوٹ ہوٹل میں چلنے والےاس سیکس ریکٹ کےانکشاف کے بعد لوگ بہت حیران ہیں۔


اس طرح ہوا سیکس ریکٹ کا انکشاف


Loading...

جموئی شہرکے پتونا چوک کے پاس ایک ہوٹل میں چل رہے سیکس ریکٹ کا انکشاف ہوا ہے۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے موقع سے دولڑکی اوردونوجوانوں کوحراست میں لیا۔ ہوٹل کے بیسمنٹ میں غیرقانونی طورپرسے سیکس ریکٹ چلایا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ہوٹل مالک سنجے منڈل موقع سے فرارہے۔  جبکہ موقع سےگرفتار دونوں نوجوانوں کو پولیس نےعدالتی حراست میں جیل بھیج دیا۔ وہیں لڑکیوں کوبانڈ بھروا کر ان کےگھروالوں کے سپرد کردیا گیا ہے۔


ایس ڈی پی اونے کہی یہ بات


معاملے کی تفتیش میں پہنچنے جھاجھا ایس ڈی پی اوبھاسکررنجن نے بتایا 'پولیس کو یہ اطلاع ملی تھی کہ اسٹیشن روڈ پرسنسکارہوٹل میں غیرقانونی طریقے سےغلط کام کئے جاتے ہیں، جس کے بعد چھاپہ ماری کے دوران ہوٹل سے دونوجوان اورلڑکی کوپکڑا گیا۔ پولیس  ذرائع کے مطابق ہوٹل مالک ایک گھنٹے کا ایک جوڑے سے پانچ سو روپئے لیتا تھا۔


جبکہ ہوٹل سے چل رہے سیکس ریکٹ کےانکشاف کے بعد آس پاس کےعلاقے کے لوگو ں اورگاؤں کے لوگ حیران ہیں۔ پولیس نے ہوٹل مالک سنجے منڈل کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری شروع کردی ہے۔ آپ کوبتادیں کہ جموئی شہر میں گزشتہ ایک سال پہلے بھی پولیس نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے ایک گھرمیں چل رہے سیکس ریکٹ کا انکشاف کیا تھا۔ پولیس افسران کے مطابق ایس پی ڈاکٹرانعام الھق میگنونےغیرقانونی طریقے سے چل رہے اس طرح کے دھندے پرخاص نظررکھنے کی ہدایت دی ہے۔

Loading...