ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کورونا بحران کے دوران پولیس خدمات کے اعتراف میں آج بنگال حکومت کی جانب سے یوم پولیس کا انعقاد 

کورونا سے بچاٶ کے لئے نافذ لاک ڈاٶن کو کامیاب بنانے کے لئے پولیس اہلکاروں کی خدمات اہم رہی ہیں۔ لاک ڈاٶن کے دوران گھروں سے باہر نکلنے والوں پر جہاں پولیس کو ڈنڈا چلاتے ہوٸے دیکھا گیا، وہیں مالی بدحالی کے شکار لوگوں کی مدد کرتے ہوٸے بھی پولیس اہلکاروں کو دیکھا گیا۔

  • Share this:
کورونا بحران کے دوران پولیس خدمات کے اعتراف میں آج بنگال حکومت کی جانب سے یوم پولیس کا انعقاد 
کورونا بحران کے دوران پولیس خدمات کے اعتراف میں آج بنگال حکومت کی جانب سے یوم پولیس کا انعقاد 

کولکاتہ۔ کورونا بحران کے دوران پولیس افسران کی خدمات کو اہم بتاتے ہوٸے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بنگال میں یکم ستمر کو پولیس ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے انتقال کے بعد اس تاریخ کو تبدیل کردیا گیا۔ چنانچہ آج ریاست بھر میں پولیس ڈے کے طور پر منایا جارہا ہے۔ پولیس افسران کی خدمات و ان کے اقدامات کے اعتراف میں ان کی ریاست بھر میں عزت افزائی کی جا رہی ہے۔


کورونا سے بچاٶ کے لئے نافذ لاک ڈاٶن کو کامیاب بنانے کے لئے پولیس اہلکاروں کی خدمات اہم رہی ہیں۔ لاک ڈاٶن کے دوران گھروں سے باہر نکلنے والوں پر جہاں پولیس کو ڈنڈا چلاتے ہوٸے دیکھا گیا، وہیں مالی بدحالی کے شکار لوگوں کی مدد کرتے ہوٸے بھی پولیس اہلکاروں کو دیکھا گیا۔ کولکاتا میں محکمہ پولیس نے لوگوں میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کرکے اپنی ایک الگ پہچان بناٸی۔ پولیس کے سخت رویے کے باعث ہی حکومت لاک ڈاٶن کو کامیاب بناسکی۔ اس دوران ہزاروں پولیس اہلکار کورونا کے شکار ہوٸے جن میں کئی پولیس اہلکار کورونا کے آگے زندگی کی جنگ ہار بھی گئے تو کئی افسران زندگی کی جانب لوٹنے میں کامیاب ہوٸے۔


اس سے پہلے یکم ستمبر کو ریاست بھر میں ”پولس ڈے“ منانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیرا علی ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر، نرس اور دیگر طبی عملے کے ساتھ پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں اور اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ اس لئے پولیس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یکم ستمبر کو پولس ڈے کے طور پر منایا جائے گا۔ ریاستی حکومت کورونا کی جنگ میں پولیس کے کردار کو خراج تحسین پیش کرناچاہتی ہے۔ وزیر اعلی نے کورونا بحران میں پولس کے کردار اور رول پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس میں 18 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ وزیراعلی نے محکمہ پولیس کی ترقی کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے کا بھی اعلان کیا ہے۔


کورونا سے متاثر ہوٸے پولیس افسر اخلاق احمد جنہوں نے دوبارہ اپنی ڈیوٹی جواٸن کی ہے انہوں  نے پولیس کی خدمات کے اعتراف کو اہم بتاتے ہوٸےکہا کہ انہوں نے انسانیت کی خدمت کی ہے جو اس بحران کے دوران لوگوں کی ضرورت تھی۔ واضح رہے کہ اخلاق احمد پہلے ایسے افسر ہیں جنہوں نے اپنا پلازمہ عطیہ کیا تھا اور پلازمہ عطیہ کے لئے اس وقت وہ بیداری مہم بھی چلا رہے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 08, 2020 01:24 PM IST