ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال میں درگا پوجا کو لے کر سیاست ہوئی تیز 

وزیر اعلی نے کہا کہ اچانک سوشل میڈیا پر درگا پوجا کو لے کر افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ حکومت نے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسا کر کے بنگالیوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہیں بزدل ہونے کا طعنہ دیا جارہا ہے۔ جب کہ اب تک حکومت نے درگا پوجا سے متعلق کوئی بھی ہدایت جاری نہیں کی ہے۔

  • Share this:
مغربی بنگال میں درگا پوجا کو لے کر سیاست ہوئی تیز 
مغربی بنگال میں درگا پوجا کو لے کر سیاست ہوئی تیز 

کولکاتہ۔ کورونا واٸرس کے بڑھتے پھیلاٶ اور لاک ڈاٶن کے درمیان گزرے جہاں مختلف تہواروں کا رنگ پھیکا رہا وہیں اب بنگال کے سب سے بڑے تہوار درگا پوجا کو لیکر سیاست تیز ہو گئی ہے۔ درگا پوجا کے موقع پر حکومت کی جانب سے رات کا کرفیو لگانے کی افواہ پر وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی حیرانی کا اظہار کیا یے۔ درگا پوجا بنگال کا سب سے بڑا تہوار ہے جسے نہایت احترام و اہتمام کے ساتھ منایاجاتا ہے۔ لیکن کورونا کے باعث لاک ڈاٶن کے دوران گزرے مختلف تہواروں کے بعد اب درگا پوجا کے موقع پر حالات کیسے ہونگے یہ ایک بڑا سوال ہے۔


درگا پوجا کے لئے کولکاتا سمیت ریاست بھر میں بڑے بڑے پنڈال بناٸے جاتے ہیں جس میں لاکھوں لوگ شامل ہوتے ہیں۔ لیکن کورونا کے بڑھتے مریضوں کے پیش نظر لوگوں کو بھیڑ بھاڑ سے دور رہنے کی ہدایت دی جارہی ہے۔ ایسے میں کیا پوجا پنڈال بنے گا اور اگر پوجا پنڈال بنا تو کیا لوگ اس پنڈال میں جا سکیں گے، ماں درگا کی آرتی اتار سکیں گے۔ ایسے کئی سوال ہیں  جو لوگوں کے ذہنوں میں ہیں۔ وہیں اب سوشل میڈیا پر ایسی خبریں آ  رہی ہیں کہ امسال پوجا کے دوران رات کا کرفیو لگایا جا سکتا ہے۔ اس خبر کو جہاں کولکاتا پولیس کمشنر نے بے بنیاد بتایا ہے وہیں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوٸے افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاررواٸی کی ہدایت دی ہے۔


وزیر اعلی نے کہا کہ اچانک سوشل میڈیا پر درگا پوجا کو لے کر افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ حکومت نے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسا کر کے بنگالیوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہیں بزدل ہونے کا طعنہ دیا جارہا ہے۔ جب کہ اب تک حکومت نے درگا پوجا سے متعلق کوئی بھی ہدایت جاری نہیں کی ہے۔ اس کے باوجود کچھ لوگ یہ جانتے ہوئے کہ درگا پوجا بنگالیوں کا سب سے بڑا تہوار ہے اور بنگالی پورے جذبے و احترام کے ساتھ اس تہوار کو مناتے ہیں افواہ پھیلاٸی جارہی ہے۔ انہوں نے پولس محکمہ کو ہدایت دی ہے کہ افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔


وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بی جے پی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں بے شرمی کے ساتھ مذہبی جذبات بھڑکانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ میں یہاں ہوں۔ کوئی آکر یہ ثابت کردے کہ درگا پوجا کو لے کر میں نے کوئی میٹنگ اور کوئی ہدایت جاری کی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 10, 2020 08:43 AM IST