ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

اسمبلی انتخابات : آسام اور مغربی بنگال میں ووٹنگ جاری ، کئی سرکردہ شخصیات کی قسمت ہوگی ای وی ایم میں بند

گوہاٹی : آسام اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں آج 61 سیٹوں پر پولنگ جاری ہے، جبکہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوسرے فیز کے تحت 31 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے ۔

  • Agencies
  • Last Updated: Apr 11, 2016 10:40 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اسمبلی انتخابات : آسام اور مغربی بنگال میں ووٹنگ جاری ، کئی سرکردہ شخصیات کی قسمت ہوگی ای وی ایم میں بند
گوہاٹی : آسام اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں آج 61 سیٹوں پر پولنگ جاری ہے، جبکہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوسرے فیز کے تحت 31 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے ۔

گوہاٹی : آسام اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں آج 61 سیٹوں پر پولنگ جاری ہے، جبکہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوسرے فیز کے تحت 31 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے ۔ آسام میں کانگریس، بی جے پی اتحاد اور اے آئی یو ڈی ایف کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے جبکہ مغربی بنگال میں  ترنمول کانگریس کو بایاں محاذ اور کانگریس اتحاد کے درمیان مقابلہ ہے۔


آسام میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ صبح سات بجے شروع ہو گئی۔ 65 حلقوں کے 1.04 لاکھ ووٹر 525 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ریاست کے وسطی اور مغربی علاقوں کے 15 ریوینو اور 22 انتخابی اضلاع کا اس حتمی مرحلے میں احاطہ ہو رہا ہے۔


امیدواروں میں خواتین کی تعداد 48 ہے۔ اس دوسرے مرحلے میں حکمراں کانگریس نے 57 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ چار سیٹیں اتحادی یو پی ایف کے لئے چھوڑ دی ہیں۔ بی جے پی کے 35 امیدوار ہیں۔ اے جی پی 19 سیٹوں پر لڑ رہی ہے بی پی ایف کے دس امیدوار ہیں۔ سی پی ایم 9 اور سی پی آئی 5 سیٹوں پر مقابلہ کر رہی ہے۔ آزاد امیدواروں کی تعداد 21 ہے۔


مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوسرے حصہ کےلئے آج صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔اس مرحلے میں 31اسمبلی سیٹوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔  سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ووٹنگ پر امن طریقے سے ہورہی ہے اور کہیں سے بھی کسی ناخوش گوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔حالانکہ اپوزیشن پارٹیوں نے ترنمول کانگریس کے کارکنان پر کئی پولنگ اسٹیشنوں پر تشدد کرنے کا الزام لگایا ۔

اس مرحلے میں مغربی بنگال مدنا پور کی 13،باقورا کی نو اور بردوان کی نو سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے جن کےلئے 8500پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ۔جن سیٹوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں،ان میں دنتان ،کیشیارہ(ریزرو)،کھڑگپور (ریزرو)،گربیتا،کیاشپور (ریزرو)،سکلتورا (ریزرو)،چھتنا،بانکورا،برجورا،اونڈا،بشن پور،کاتل پور،اندراس (ریزرو)،سونامکھی (ریزرو)،پنڈابیشور،درگاپور مشرق،درگاپور مغرب،رانی گنج،جموریا،آسن سول جنوب،آسن سول شمال،کلتی اور بارابنی شامل ہیں۔
First published: Apr 11, 2016 10:03 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading