ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

Bihar Assembly Elections 2020 : دوسرے مرحلہ میں 94 اسمبلی سیٹوں پر 54.05 فیصد ووٹنگ

بی جے پی کے نند کشور یادو ، جے ڈی یو کے شرون کمار اور آرجے ڈی کے تیجسوی پرساد یادو سمیت 1463 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) میں بند ہوگیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 03, 2020 11:23 PM IST
  • Share this:
Bihar Assembly Elections 2020 : دوسرے مرحلہ میں 94 اسمبلی سیٹوں پر 54.05 فیصد ووٹنگ
Bihar Assembly Elections 2020 : دوسرے مرحلہ میں 94 اسمبلی سیٹوں پر 54.05 فیصد ووٹنگ

پٹنہ : بہار میں کورونا انفکشن کے خدشات کے درمیان دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات میں ووٹروں کا حوصلہ کم نہیں ہوا اور 54.05 فیصد رائے دہندوں نے جمہوریت کے اس تہوار مں اپنی حصہ داری کو یقینی بنا کر بی جے پی کے نند کشور یادو ، جے ڈی یو کے شرون کمار اور آرجے ڈی کے تیجسوی پرساد یادو سمیت 1463 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) میں بند کر دیا ۔


چیف الیکشن افسر ایچ آر شری نیواس نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ریاستی الیکشن دفتر کے مطابق دوسرے مرحلہ میں 17 اضلاع کے 94 اسمبلی حلقوں میں 41326 ووٹنگ مراکز پر منگل کی صبح سات بجے شروع ہوئی اور ووٹنگ شام چھ بجے ختم ہو گئی ۔ اس دوران 54.05 فیصد رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کیا ۔ ووٹنگ ختم ہونے پر مظفرپور ضلع میں سب سے زیادہ 59.98 فیصد ووٹنگ ہوئی ، وہیں پٹنہ ضلع میں سب سے کم 48.23 فیصد ووٹ پڑے ۔


مسٹر نیواس نے بتایا کہ مغربی چمپارن ضلع میں 55.99 فیصد ، مشرقی چمپارن میں 56.75 فیصد ، شیوہر میں 56.04 ، سیتامڑھی میں 57.40 ، مدھوبنی میں 52.67 ، دربھنگہ میں 54.15 ، مظفر پور میں 59.98 ، گوپال گنج میں 55.09 ، سیوان میں 51.88 ، سارن میں 54.15 ، ویشالی میں 51.93 ، سمستی پور میں 56.02 ، بیگو سرائے میں 58.67 ، کھگڑیا میں 56.10 ، بھاگلپور میں 54.54 ، نالندہ میں 51.06 اور پٹنہ میں ضلع میں 48.23 فیصد ووٹروں نے ووٹ کیا ہے ۔


سیکوریٹی وجوہات سے کھگڑیا ضلع کے بیلدور اور الولی اسمبلی حلقہ ، دربھنگہ ضلع کے کوشیشور استھان اور گوڑا بورام اسمبلی حلقہ ، مظفرپور ضلع کے مینا پور ، پارو اور صاحب گنج اور ویشالی ضلع کے راگھو پور اسمبلی حلقہ میں ووٹنگ چاربجے ختم ہوگئی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 03, 2020 11:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading