ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ای ڈی کے ذریعہ تحریری طور پر کلین چٹ ملنے کے بعد اس تنظیم نے کیا اہم اعلان

ای ڈی سے تحریری طور پر کلین چٹ ملنے کے باوجود پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے ای ڈی کے چھاپہ ماری مہم سے تنظیم کو نقصان پہنچنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاجی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • Share this:
ای ڈی کے ذریعہ تحریری طور پر کلین چٹ ملنے کے بعد اس تنظیم  نے کیا اہم اعلان
ای ڈی سے تحریری طور پر کلین چٹ ملنے کے باوجود پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے ای ڈی کے چھاپہ ماری مہم سے تنظیم کو نقصان پہنچنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاجی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای ڈی سے تحریری طور پر کلین چٹ ملنے کے باوجود پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے ای ڈی کے چھاپہ ماری مہم سے تنظیم کو نقصان پہنچنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاجی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک کے دیگر ریاستوں سمیت پاپولر فرنٹ کے کولکاتا دفتر میں بھی ای ڈی کے ذریعہ چھاپہ مارا گیا۔ دس گھنٹوں تک چلے چھاپہ ماری مہم کے دوران گرچہ ای ڈی کے افسران کو کوئی متنازعہ مواد نہیں ملا جسے ای ڈی افسران نے تحریری طور پر قبول بھی کیا۔


وہیں ای ڈی کی تحقیقات سے لوگوں میں بےچینی دیکھی جارہی ہے۔ بنگال یونٹ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد مینارل شیخ نے کہا کہ مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ باربار چھاپہ مارے جانے کے باوجود ہمارے خلاف کوئی ایسےثبوت نہیں ملے ہیں جس سے یہ ثابت کیا جاسکے پاپولر فرنٹ غیر آئینی کاموں میں ملوث ہے۔ کولکاتا پریس کلب میں منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منارل شیخ نے کہا کہ پاپولر فرنٹ ملک کے جمہوری اور سیکولر دستورپر یقین رکھتی ہے اور دستور کے مطابق ملک کے پسماندہ اور کمزور طبقات کے لئے کام کرتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ پاپولر فرنٹ ایک فلاحی تنظیم ہے، ہماری تنظیم کو کمزور کرنے آور لوگوں کو خوفزدہ کرنے کے لئے گزشتہ کئی برسوں سے ملک بھر میں ہمارے خلاف مرکزی ایجنسیاں کارروائیاں کررہی ہیں مگر انہیں کوئی ثبوت نہیں مل رہے ہیں لیکن اسکے باوجود ہم خوفزدہ نہیں ہیں۔ڈاکٹر منار ل شیخ نے کہا کہ پوچھ تاچھ میں ہم نے ای ڈی کے افسران سے کہا کہ ہم کسی بھی قسم کے منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں ہیں ۔ہم ہندوستانی شہریوں سے چند ہ لے کر پسماندہ اور غریب لوگوں کی خدمت کرتے ہیں ۔

Published by: sana Naeem
First published: Dec 04, 2020 09:09 PM IST