پرشانت کشور کا اعلان ، بنگال میں بی جے پی کی 10 سیٹیں بھی آئیں تو چھوڑ دوں گا ٹویٹر
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلی ممتا بنرجی کے سیاسی صلاح کار پرشانت کشور بی جے پی کے جوش کو تصوراتی مان رہے ہیں ۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ اگر بی جے پی دہائی کے اعداد و شمار کو پار کرتی ہے تو میں ٹویٹر چھوڑ دوں گا ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 21, 2020 01:28 PM IST

پرشانت کشور کا اعلان ، بنگال میں بی جے پی کی 10 سیٹیں بھی آئیں تو چھوڑ دوں گا ٹویٹر
مغربی بنگال میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے ہی انتخابی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں ۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے دو دن کے بنگال دورے کے دوران یہ بتادیا کہ ممتا بنرجی کیلئے اس مرتبہ کا الیکشن آسان نہیں ہوگا ۔ حالانکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلی ممتا بنرجی کے سیاسی صلاح کار پرشانت کشور بی جے پی کے جوش کو تصوراتی مان رہے ہیں ۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ اگر بی جے پی دہائی کے اعداد و شمار کو پار کرتی ہے تو میں ٹویٹر چھوڑ دوں گا ۔
پرشانت کشور نے پیر کو ٹویٹ کرکے کہا کہ میڈیا کا ایک طبقہ بی جے پی کی حمایت میں ماحول بنانے کی کوشش کررہا ہے ، اس سے صاف ہے کہ بی جے پی دہائی کے اعداد و شمار کیلئے جدوجہد کررہی ہے ۔ اگر بنگال میں بہتر کارکردگی کرتی ہے تو میں ٹویٹر چھوڑ دوں گا ۔
For all the hype AMPLIFIED by a section of supportive media, in reality BJP will struggle to CROSS DOUBLE DIGITS in #WestBengal
PS: Please save this tweet and if BJP does any better I must quit this space!
— Prashant Kishor (@PrashantKishor) December 21, 2020
ادھر پرشانت کشور کے اس ٹویٹ پر بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور مغربی بنگال کے انچارج کیلاش وجے ورگیہ نے بھی ٹویٹ کیا اور کہا کہ بی جے پی کی بنگال میں جو سونامی چل رہی ہے ، حکومت بننے کے بعد اس ملک کو ایک الیکشن اسٹریٹجسٹ کھونا پڑے گا ۔
भाजपा की बंगाल में जो सुनामी चल रही हैं, सरकार बनने के बाद इस देश को एक चुनाव रणनीतिकार खोना पड़ेगा।
— Kailash Vijayvargiya (@KailashOnline) December 21, 2020
بتادیں کہ بہار اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے بعد بی جے پی کیلئے مغربی بنگال فتح کرنا کافی اہم ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی کے سینئر لیڈران مسلسل بنگال کا دورہ کررہے ہیں ۔ مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر امت شاہ نے کئی پروگراموں میں حصہ لیا ۔ امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی بنگال میں 200 سے زیادہ سیٹیں جیت رہی ہے ۔