ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

پرشانت کشور کا بڑا اعلان، جگہ خالی کر رہا ہوں، اب نہیں بناوں گا انتخابی حکمت عملی

Assembly Election Results: شاندار جیت کے بعد پرشانت کشور نے کہا کہ میں اپنی دیدی کی مدد کرکے میں خوش ہوں ، لیکن میں اب یہ کام چھوڑنا چاہتا ہوں ، کافی عرصہ ہوگیا ہے ، میں اپنے ساتھیوں کو آئی پی اے سی کی ذمہ داری سونپ کر زندگی میں کچھ اور کرنا چاہتا ہوں۔

  • Share this:
پرشانت کشور کا بڑا اعلان، جگہ خالی کر رہا ہوں، اب نہیں بناوں گا انتخابی حکمت عملی
پرشانت کشور کا بڑا اعلان، جگہ خالی کر رہا ہوں، اب نہیں بناوں گا انتخابی حکمت عملی

کولکاتہ : بی جے پی کے 100 سے زاید سیٹیں جیتنے پر انتخابی حکمت عملی کے پیشہ کو چھوڑ نے کا اعلان کرنے والے پرشانت کشور کی پیش گوئی صد فیصد درست ثابت ہوئی ہے ۔ تاہم اس کے باوجود انہوں نے آج ترنمول کانگریس کی شاندار جیت کے بعد پرشانت کشور نے کہا کہ وہ ریٹائرڈ ہونا چاہتے ہیں ۔اپنی کمپنی آئی پیک کو اپنے ساتھیوں کے حوالے کرکے کچھ اور کرنا چاہتے ہیں ۔


شاندار جیت کے بعد پرشانت کشور نے کہا کہ میں اپنی دیدی کی مدد کرکے میں خوش ہوں ، لیکن میں اب یہ کام چھوڑنا چاہتا ہوں ، کافی عرصہ ہوگیا ہے ، میں اپنے ساتھیوں کو آئی پی اے سی کی ذمہ داری سونپ کر زندگی میں کچھ اور کرنا چاہتا ہوں۔


تاہم پرشانت کشور نے یہ نہیں کہا ہے کہ و ہ اب کیا کریں گے۔ کیا براہ راست سیاست میں آئیں گے۔ اس سے قبل وہ جنتا دل یو میں شامل تھے ، مگر نتیش کمار سے اختلافات کے بعد انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔


پرشانت کشور نے کہا کہ میں کوئی پنڈت نہیں ہوں ، بلکہ مقامی حالات کا تجزیہ کرنے کے بعد ہم نے یہ دعویٰ کیا تھا ۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر غیر جانبداری سے الیکشن کمیشن کام کرتی ، تو بی جے پی کی مزید سیٹیں کم ہوتیں ۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف متحد ہوں اور انتخابی اصلاحات کےلئے مجبور کریں ۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ بات جیت حاصل کرنے کے بعد بول رہا ہوں ، انتخابی اصلاحات کی سخت ضرورت ہے ، جمہوریت کا سوال ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 02, 2021 05:42 PM IST