ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

پرشانت کشور کو امت شاہ کے کہنے پر پارٹی میں شامل کیا: نتیش کمار، آپ اتنا گرکیوں گئے: پرشانت کشور کا جوابی حملہ

وزیراعلیٰ نتیش کمارنےکہاکہ مجھے پتہ چلا ہے کہ پی کے عام آدمی پارٹی کے لئے انتخابی حکمت عملی بنارہے ہیں۔ ایسے میں اب انہیں سے پوچھنا چاہئے کہ وہ جے ڈی یو میں رہنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 29, 2020 12:11 AM IST
  • Share this:
پرشانت کشور کو امت شاہ کے کہنے پر پارٹی میں شامل کیا: نتیش کمار، آپ اتنا گرکیوں گئے: پرشانت کشور کا جوابی حملہ
نتیش کمار اور پرشانت کشور میں لفظی جنگ تیز۔

پٹنہ: بہارکے وزیراعلیٰ اور جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو ) کے قومی صدر نتیش کمار نے آج کہاکہ پرشانت کشور( پی کے) کو انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) لیڈر اور وزیرداخلہ امت شاہ کے کہنے پر پارٹی میں شامل کیا تھا اور اب جے ڈی میں میں انہیں رہنا ہے تو پارٹی کی پالیسیوں اور اصولوں کو ماننا پڑےگا۔ نتیش کمار نےیہاں اپنے سرکاری رہائش پر بہار اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں جےڈی یو لیڈران کے ساتھ ہوئے اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور قومی شہریت رجسٹر(این آرسی)کے سلسلے میں مسلسل بی جے پی پر نشانہ نشانہ لگاتے رہے پرشانت کشور کے متعلق میں پوچھے جانےپرکہاکہ کسی کو ہم تھوڑے ہی پارٹی میں لائےتھے۔ امت شاہ کے کہنے پر میں نے پرشانت کشور کو پارٹی میں شامل کیا تھا۔ امت شاہ نے مجھےکہا تھاکہ پرشانت کشور کو پارٹی میں شامل کرلیجئے۔ اب اگر انہیں جے ڈی یو کے ساتھ رہناہےتو پارٹی کے پالیسی اور اصولوں کے مطابق چلنا پڑےگا۔

وزیراعلیٰ نتیش کمارنےکہاکہ مجھے پتہ چلا ہے کہ پی کے عام آدمی پارٹی کے لئے انتخابی حکمت عملی بنارہے ہیں۔ ایسے میں اب انہیں سے پوچھنا چاہئے کہ وہ جے ڈی یو میں رہنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ ہماری پارٹی بڑے لوگوں کی پارٹی نہیں جہاں کسی بھی مسئلے پر ٹوئٹ اور ای میل کردیا۔ اپنی رائے رکھنے کیلئے سبھی آزاد ہیں۔ ایک ( پون ورما) خط لکھتے ہیں تو دوسرے ( پرشانت کشور) ٹوئٹ کرتے ہیں۔ جب تک انہیں پارٹی میں رہنے کی خواہش ہوگی وہ رہیں گے۔ ہم سبھی کو عزت دیتےہیں۔

دریں اثناء  نتیش کمار کے بیان پر جےڈی یو نائب صدر پرشانت کشور نے دہلی میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئےکہا کہ ”نتیش جی بول چکے ہیں، اب میرے جواب کا انتظار کیجئے‘ میں انہیں جواب دینے کیلئے بہار جاﺅں گا۔ حالانکہ انہوں نے یہ نہیں بتایاکہ وہ کب بہار جانے والے ہیں۔ پرشانت کشور نے نتیش کمار سے کہا- آپ کیوں اتنا گر گئے؟ جھوٹ کیوں بول رہے ہو آپ؟۔ وزیراعلیٰ نےکہا کہ جہاں تک این آرسی کی بات اس پر وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ بہار میں این آرسی کا سوال ہی نہیں ہے۔ وزیراعظم واضح کرچکے ہیں کہ اس طرح کی کوئی بات نہیں ہے۔

نتیش کمار نے وطن سے غداری کے معاملے میں گرفتار جے این یو طالب علم شرجیل امام کے متعلق پوچھے جانے پر کہا کہ ملک کے آئین کو سمجھنا چاہئے اور اس سے باہر نہیں جانا چاہئے۔ ملک کے ہر شہر ی کا فرض ہےکہ وہ ملک کے قانون کو مانے، جو غلط کام کرے گا اس کے ساتھ قانونی طریقے سے پولیس کاروائی کرے گی اور عدالت میں سماعت ہوگی۔ انہوں نےکہا کہ اس زمین پر کسی میں طاقت نہیں ہے کہ ہندوستان کے ٹکڑے کر سکے، یہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نےکہا کہ اکا دکا آدمی اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔ ملک کا ہر آدمی اس طرح کا نظریہ نہیں رکھتا ہے۔ جو کچھ کہا گیا ہے ان سب چیزوں کی جانچ کر کے پولیس کاروائی کرے گی۔ کسی موضوع پر رائے الگ ہوسکتی ہے، لیکن پورے ملک کے بارے میں اس طرح کی باتیں نہیں کہی جانی چاہئے۔ نتیش کمار نےکہا کہ اس معاملے میں دہلی پولیس اپنا کام کر رہی ہے اور اس کام میں بہار پولیس اسے پورا تعاون دے رہی ہے۔

First published: Jan 29, 2020 12:09 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading