ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

وی ایچ پی کا ملک بھر میں ہندوں کی فرضی نقل مکانی کا سروے کرانے کا اعلان

کولکتہ : بی جے پی لیڈر کے ذریعہ اترپردیش کے کیرانہ میں ہندوں کی فرضی نقل مکانی کا معاملہ اچھالے جانے کے بعد اب اس معاملہ پر ہندتوادی جماعتیں بھی حرکت میں آرہی ہیں ۔

  • Agencies
  • Last Updated: Jul 03, 2016 02:17 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وی ایچ پی کا ملک بھر میں ہندوں کی فرضی نقل مکانی کا سروے کرانے کا اعلان
پروین توگڑیا: فائل فوٹو

کولکتہ : بی جے پی لیڈر کے ذریعہ اترپردیش کے کیرانہ میں ہندوں کی فرضی نقل مکانی کا معاملہ اچھالے جانے کے بعد اب اس معاملہ پر ہندتوادی جماعتیں بھی حرکت میں آرہی ہیں ۔ وشو ہندو پریشد وی ایچ پی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے ملک گیر سروے شروع کرے گا ۔ وی ایچ پی کے صدر پروین توگڑیا نے دعوی کیا کہ ہم نے ملک کے مختلف حصوں میں ہندوؤں کی نقل مکانی پر ملک گیر سروے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جموں و کشمیر سے لے کر کیرالہ تک ، گجرات سے لے کر بنگال تک ملک کے مختلف حصوں میں ہندو اپنا گھر بار اور جائیداد پیچھے چھوڑ کر وہاں نقل مکانی کرنے کے لئے مجبور ہیں ۔


توگڑیا کے مطابق یہ سروے اگلے ہفتے سے شروع ہوگا اور اسے چار پانچ مہینوں میں مکمل کر لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ ہر اس گاؤں ، ہر شہر اور قصبے میں سروے کریں گے ، جہاں هندو کو دھمکی اور دباؤ کی وجہ سے نقل مکانی کرنی پڑی ہے ۔ یہ سروے مغربی بنگال اور آسام سمیت تمام بڑے ریاستوں میں کیا جائے گا ۔

First published: Jul 03, 2016 02:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading