உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مظفرشاہ کاسالانہ عرس اختتام پذیر ، دنیا بھرمیں امن وسلامتی کے لیے دعا کی گئی

    مظفرپور : بہارکے مظفرپورشہرمیں مظفرشاہ کاسالانہ عرس طلوع آفتاب سے قبل اختتام پذیر ہوا۔ عرس کی اختتامی مجلس میں دنیابھرمیں امن وامان کے لیے دعاکی گئی۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      مظفرپور : بہارکے مظفرپورشہرمیں مظفرشاہ کاسالانہ عرس طلوع آفتاب سے قبل اختتام پذیر ہوا۔ عرس کی اختتامی مجلس میں دنیابھرمیں امن وامان کے لیے دعاکی گئی۔

      بہار کے مظفرپور شہر میں واقع مظفرشاہ داتا کے مزارپر ہر سال منعقد ہونے والے عرس کااہتمام مقامی افراد پر مشتمل مظفرشاہ عرس کمیٹی کرتی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ 11 رکنی مظفرشاہ عرس کمیٹی میں صرف ایک ہی مسلم ہیں، باقی تمام 10 افراد ہندو مذہب کے ماننے والے ہیں۔ اس کے باوجود گذشتہ کئی دہائیوں سے یہ کمیٹی کامیابی کے ساتھ سالانہ عرس کااہتمام کرتی آرہی ہے۔ کمیٹی کی یہ سرگرمی مظفرپور شہر میں ہندومسلم بھائی چارہ کوفروغ دینے میں بھی اہم کرداراداکرتی ہے۔

      مظفرشاہ کے عرس کے اخراجات شہرکے عوام برداشت کرتے ہیں۔ مزار سے کوئی آمدنی نہیں آتی۔ اس لیے کہ مظفرشاہ کے مزارکی دیکھ ریکھ کے لیے کوئی جائداد وقف نہیں ہے۔ یہاں تک کہ مزارکسی احاطے میں ہونے کی بجائے شہرسے گزرنے والی ایک سڑک پرواقع ہے۔

      کسی زمانے میں اس جگہ پر مظفر شاہ عبادت کیا کرتے تھے۔ ان کے انتقال کے بعدانہیں یہیں دفن کردیا گیا۔ مظفرشاہ کی تدفین کے کئی برسوں بعدیہاں پر سڑک تعمیر ہوئی اور مزار کی دونوں جانب سے سڑک گزاری گئی۔

      First published: