ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کولکاتہ میں ممتا نے اٹھایا سی اے اے، این آر سی کا معاملہ، وزیر اعظم نے کہا۔ اس پر بات کرنے کے لئے دہلی آئیں

مودی اور ممتا کے درمیان یہ ملاقات پروٹوکول کے تحت ہوئی۔ ممتا بنرجی نے اس ملاقات میں وزیر اعظم سے کہا کہ بنگال سی اے اے اور این آر سی کو قبول نہیں کرے گا۔

  • Share this:
کولکاتہ میں ممتا نے اٹھایا سی اے اے، این آر سی کا معاملہ، وزیر اعظم نے کہا۔ اس پر بات کرنے کے لئے دہلی آئیں
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مودی حکومت، یوگی آدتیہ ناتھ کی بھی تنقید کی ہے۔ فائل فوٹو

کولکاتہ۔ وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر ہفتہ کے روز کولکاتہ پہنچے۔ اس دوران وزیر اعظم مودی کولکاتہ بندرگاہ ٹرسٹ کی تقریب میں حصہ لیں گے۔ مغربی بنگال پہنچنے کے بعد ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے راج بھون میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔ مودی اور ممتا کے درمیان یہ ملاقات پروٹوکول کے تحت ہوئی۔ ممتا بنرجی نے اس ملاقات میں وزیر اعظم سے کہا کہ بنگال سی اے اے اور این آر سی کو قبول نہیں کرے گا۔


ممتا نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا کو جانکاری دی کہ انہوں نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ حکومت کو سی اے اے اور این آر سی پر نظرثانی کرنی چاہئے۔ اس پر وزیر اعظم نے ممتا بنرجی سے کہا کہ وہ فی الحال کسی دیگر سبب سے بنگال دورے پر ہیں۔ اگر وہ ( ممتا) اس موضوع پر بات کرنا چاہتی ہیں تو وہ الگ سے ملاقات کے لئے دلی آ سکتی ہیں۔




بتا دیں کہ وزیر اعظم کے ساتھ یہ رسمی ملاقات کرنے کے بعد بنگال کی وزیر اعلیٰ ترنمول کانگریس کی طلبہ اکائی کے ذریعہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف منعقد احتجاجی مظاہرہ میں شامل ہوئیں۔
First published: Jan 11, 2020 06:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading