ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بچے کو جنم دینے کے بعد اسپتال کے ٹوائلیٹ میں گئی تھی خاتون، تبھی ہوا کچھ ایسا کہ اڑ گئے سب کے ہوش، پھر ڈاکٹروں نے کی بیحد شرمناک حرکت

اہل خانہ نے بتایا کہ خاتون کو ڈلیوری کیلئے بشٹ پور کے اسٹیل سٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ خاتون بچے کو جنم دینے کے بعد ٹوائلیٹ گئی تھی جہاں گرنے سے اس کی موت ہوگئی۔ اہل خانہ نے اس دوران کئی مرتبہ ڈاکٹروں کو بلایا مگر کافی دیر تک کوئی ڈاکٹر خاتون کو دیکھنے نہیں آیا۔

  • Share this:

جھارکھنڈ کے جمشید پور میں نجی اسپتال کو لیکر سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ ڈلیوری کیلئے اسپتال میں داخل خاتون کی بچے کو جنم دینے کے بعد ٹوائلیٹ میں گرنے کے بعد موت ہوگئی لیکن اسپتال انچارج نے اس معاملے میں اپنی لاپرواہی چھپانے کیلئے لاش کو ہی ریفر کردیا۔ جب اہل خانہ خاتون کو لیکر منتول کئے ہوئے اسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ خاتون کی کافی دیر پہلے موت ہوگئی ہے جس کے بعد واقعے سے غصائے اہل خانہ نے نجی اسپتال میں جاکر ہنگامہ مچایا۔

اہل خانہ کا الزام

اہل خانہ نے بتایا کہ خاتون کو ڈلیوری کیلئے بشٹ پور کے اسٹیل سٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ خاتون بچے کو جنم دینے کے بعد ٹوائلیٹ گئی تھی جہاں گرنے سے اس کی موت ہوگئی۔ اہل خانہ نے اس دوران کئی مرتبہ ڈاکٹروں کو بلایا مگر کافی دیر تک کوئی ڈاکٹر خاتون کو دیکھنے نہیں آیا۔

اہل خانہ کے مطابق بعد میں جب ڈاکٹر آیا اور جانچ میں موت کا پتہ چلنے پر اپنی غلطی چھپانے کیلئے اسپتال نے لاش کو ہی ٹی ایم ایچ اسپتال ریفر کردیا جہاں لے جانے پر ڈاکٹروں نے خاتون کو مردہ قرار دیا اور بتایا کہ ان کی موت کو تقریبا تین گھنٹے ہو چکے ہیں۔

واقعے سے بھڑکے اہل خانہ
واقعے سے بھڑکے لوگوں نے اسٹیل سٹی اسپتال میں جم کر ہنگامہ کیا۔ اہل خانہ نے اسپتال کے ڈاکٹروں اور انتظامیہ پر قتل کا کیس بشٹ پور تھانے میں درج کرایا ہے بعد میں پولیس کے پہنچنے پر گھر والوں کو خاموش کرایا گیا۔ متاثر  کنبہ وزیر صحت بنا گپتا قریبی ہے۔
اسپتال کے خلاف کیس درج
پولیس نے کیس درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق قصور ثابت ہونے پر اسپتال پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
Published by: sana Naeem
First published: Sep 29, 2020 06:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading