ہوم » نیوز » No Category

بہار : اسمبلی میں سیلفی لینا خاتون رکن اسمبلی کو پڑا مہنگا ، اسپیکر نے لگائی پھٹکار

پٹنہ : بہار اسمبلی میں نو منتخب ارکان کی حلف برداری کے دوران منگل کو ایک ممبر اسمبلی کو ایوان میں موبائل کا استعمال کرنا مہنگا پڑگیا ۔ ایوان کی کارروائی کے دوران ان کو پروٹیم اسپیکر نے پھٹکار بھی لگائی۔

  • ETV
  • Last Updated: Dec 01, 2015 06:49 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بہار : اسمبلی میں سیلفی لینا خاتون رکن اسمبلی کو پڑا مہنگا ، اسپیکر نے لگائی پھٹکار
پٹنہ : بہار اسمبلی میں نو منتخب ارکان کی حلف برداری کے دوران منگل کو ایک ممبر اسمبلی کو ایوان میں موبائل کا استعمال کرنا مہنگا پڑگیا ۔ ایوان کی کارروائی کے دوران ان کو پروٹیم اسپیکر نے پھٹکار بھی لگائی۔

پٹنہ : بہار اسمبلی میں نو منتخب ارکان کی حلف برداری کے دوران منگل کو ایک ممبر اسمبلی کو ایوان میں موبائل کا استعمال کرنا مہنگا پڑگیا ۔ ایوان کی کارروائی کے دوران ان کو پروٹیم اسپیکر نے پھٹکار بھی لگائی۔


مدھوبنی کے بین پٹی سیٹ سے پہلی مرتبہ رکن اسمبلی بن کر ایوان میں پہنچی کانگریس کی رکن اسمبلی بھاونا جھا حلف برداری کی تقریب کے دوران ایوان میں موبائل کا استعمال کرکے تصویر لینے میں کر رہی تھیں، اس دوران ایوان کے پروٹیم اسپیکر نے بھاونا جھا کو ایوان میں ہی ٹوکتے ہوئے پھٹکار لگائی۔


اسپیکر سدانند سنگھ کے ذریعہ پھٹکار لگائے جانے پر صفائی پیش کرتے ہوئے بھاونا نے کہا کہ وہ ایک سینئر رکن ہیں ، ان کا سمجھانا کام ہے ، میں پہلی مرتبہ جیت کر آئی ہوں ، مجھے معلوم نہیں تھا کی ایوان کی کارروائی کے دوران کیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔


کانگریس کی رکن اسمبلی نے صحافیوں سے کہا کہ میں آئندہاس بات کا ہمیشہ خیال رکھوں گی۔ ایوان کے قوانین کے مطابق کارروائی کے دوران کسی بھی رکن کے ذریعہ موبائل استعمال کرنے پر پابندی ہوتی ہے۔

First published: Dec 01, 2015 06:48 PM IST