ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

آسام : وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈروں کی رہائش گاہوں پر حملے، فوج کا فلیگ مارچ

آسام میں بدھ کو مظاہرین نے تقریبا سوا چھ بجے نافذ کرفیو کی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشنوں پر توڑ پھوڑ کی اور ڈبروگڑھ میں وزیر اعلی سروانند سونووال کی رہائش گاہ پر حملہ بھی کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 12, 2019 11:52 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آسام : وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈروں کی رہائش گاہوں پر حملے، فوج کا فلیگ مارچ
آسام : وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈروں کی رہائش گاہوں پر حملے، فوج کا فلیگ مارچ

گوہاٹی۔ آسام میں شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) کے خلاف جاری احتجاج و مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے فوج نے کئی حصوں میں فلیگ مارچ کیا ہے اورحالات کو کنٹرول کرنے کے لئے مرکزی حکومت نے پانچ ہزار سے زائد نیم فوجی دستہ کے جوانوں کی 24 ٹکڑیوں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل بدھ کو مظاہرین نے تقریبا سوا چھ بجے نافذ کرفیو کی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشنوں پر توڑ پھوڑ کی اور ڈبروگڑھ میں وزیر اعلی سروانند سونووال کی رہائش گاہ پر حملہ بھی کیا۔




شہریت ترمیمی بل کوئز میں حصہ لیں ۔


 

لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل ( سی اے بی ) پیر کو منظور ہوگیا ۔ اس کوئز میں حصہ لے کر اس متنازع بل کے بارے میں اپنی معلومات کا اندازہ لگائیں ۔




شہریت ترمیمی بل کے تحت تبت کے پناہ گزینوں کوملے گی شہریت ؟






 کیا، احمدیہ پناہ گزینوں جوپاکستان میں مذہبی ظلم و ستم کا شکارہوکربھاگ کرآئے انہیں شہریت ترمیمی بل کے تحت شہریت ملے گی؟







کیا، بنگلہ دیش ہندومہاجرجو 2015 میں غیرقانونی طورپرہندوستان میں داخل ہوا ہے اسے شہریت ترمیمی بل کے تحت شہریت مل جائیگی؟





بنگلہ دیش کے ایک بدھسٹ مہاجرجن کا نام آسام کے نیشنل رجسٹرآف سیٹیزنس سے نکال دیاگیاہے اور اس کے خلاف فارین ٹرابیونل میں کیس زیرالتواء ہے تو کیا اسے شہریت ترمیمی بل کے تحت شہریت مل جائیگی؟




میگھالیہ آئین کے چھٹویں شیڈول کے تحت آتاہے اور یہ شہریت ترمیمی بل کے حدود سے باہر ہے تو کیا شیلانگ کے پولیس بازار میں رہنے والے ہندوبنگلہ دیش مہاجر،شہریت ترمیمی بل کے تحت شہریت کےلیے درخواست داخل کرسکتاہے؟





کیا پاکستان سے غیرقانونی طورپر آکرناگا لینڈ کے دیما پور میں رہنے والا مہاجر شہریت ترمیمی بل کے تحت شہریت کے لیے درخواست داخل نہیں کرسکتاہے کیوں کہ ناگا لینڈ میں انرلائن پرمٹ کا نفاذ ہے جو شہریت ترمیمی بل کے حدود سے باہر ہے؟







کیا تریپورہ میں قیام پذیر بنگالی ہندو مہاجرین کو شہریت ترمیمی بل کے تحت شہریت مل سکتی ہے ؟





ہندوستان منتقل ہونے والے ہندو، سکھ، بدھیسٹ، جین، پارسی اور عیسائی مہاجرین جوپاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش میں مذہبی ظلم وستم شکار ہوئے ہیں، انہیں شہریت ترمیمی بل کے تحت خود بخود شہریت مل جائیگی ؟




کوئی بھی ہندو مہاجر شہریت ترمیمی بل کے تحت شہریت کا دعویٰ کرسکتاہے؟






بنگلہ دیش کے چکما، ہاجنگ کے پناہ گزین جو اروناچل پریش میں قیام پذیز ہیں اور انہیں اب تک شہریت نہیں ملی ہے تو کیا انہیں شہریت ترمیم بل کے تحت شہریت مل جائیگی؟






کیا سری لنگا سے آنے والے ہندو تامل مہاجرین شہریت ترمیم بل کے تحت ہندوستانی شہریت حاصل کرسکتے ہیں؟





آسامی میں بات کرنے والے ہندو، جو جوہرہاٹ سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں مناسب دستاویزات کی عدم موجودگی کے سبب نیشنل رجسٹرآف سیٹزنس میں شامل نہیں کیاگیاہے؟ کیا وہ شہریت ترمیمی بل کے شہریت کے لیے درخواست داخل کرسکتے ہیں؟ 








 

 


مظاہرین نے کئی مقامات پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں کی رہائش گاہوں پر حملے کئے اور سونووال کی رہائش گاہ پر پتھراؤ بھی کیا۔ نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ مظاہرین نے نے چبووا اور پنی ٹولہ ریلوے اسٹیشن کو اپنا نشانہ بنایا اور مظاہرین کے انتہائی مشتعل ہو جانے کی وجہ سے ڈبروگڑھ اور گوہاٹی میں درمیان ٹریفک کو ملتوی کر دیا گیا۔

رپورٹوں کے مطابق گوہاٹی کے لچت نگر علاقہ میں پولیس کی فائرنگ میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر جمعرات کی شام سات بجے تک انٹرنیٹ خدمات بند کر دی ہے۔
First published: Dec 12, 2019 11:50 AM IST