உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مظفرپور میں اقلیتی ہاسٹل کی تعمیرکے مطالبہ نے پکڑا زور

    مظفرپور : بہارکے مظفرپورضلع میں اقلیتی ہاسٹل کی تعمیرکا مطالبہ رفتہ رفتہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ اس معاملے پرعوام کے صبرکاپیمانہ لبریزہوچکاہے اوراب وہ اقلیتی ہاسٹل کی تعمیرکے مطالبے کے ساتھ سراپااحتجاج بن کر مظفرپور شہر کی سڑکوں پر اترنے کامنصوبہ بنارہے ہیں۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      مظفرپور : بہارکے مظفرپورضلع میں اقلیتی ہاسٹل کی تعمیرکا مطالبہ رفتہ رفتہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ اس معاملے پرعوام کے صبرکاپیمانہ لبریزہوچکاہے اوراب وہ اقلیتی ہاسٹل کی تعمیرکے مطالبے کے ساتھ سراپااحتجاج بن کر مظفرپور شہر کی سڑکوں پر اترنے کامنصوبہ بنارہے ہیں۔

      بہارمیں 1999 میں اس وقت کی آرجے ڈی حکومت نے ہرضلع میں ایک اقلیتی ہاسٹل تعمیرکرنے کامنصوبہ بنایا تھا۔ اس کے لیے اس سال کے بجٹ میں رقم بھی مختص کردی گئی ۔لیکن کچھ اضلاع میں آج تک اقلیتی ہاسٹل کی تعمیرمکمل نہیں ہوسکی ہے۔انہیں میں سے ایک ہے بہار کا مظفرپور ضلع ۔

      بہارکے مظفرپورضلع میں اقلیتی ہاسٹل کی تعمیر کا مطالبہ ہر گزرتے دن کے ساتھ زور پکڑتا جارہا ہے۔ کچھ روز قبل اقلیتی امورکے ریاستی وزیر عبدالغفور نے مظفرپور کے عوام سے ہاسٹل کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرانے کا وعدہ کیا تھا۔

      اب ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین عبدالسلام بھی مظفرپورکے عوام سے اقلیتی ہاسٹل کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرانے کاوعدہ کررہے ہیں۔ عبدالسلام کے مطابق وہ تمام اضلاع میں اقلیتی ہاسٹلوں سے متعلق مسائل کے حل کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں اوراس سلسلے میں انہوں نےریاست بھر کے متعلقہ عہدیداروں سے بات چیت بھی کی ہے۔

      ادھر مظفرپورضلع میں اب تک اقلیتی ہاسٹل کی تعمیرمکمل نہ ہونے کے معاملہ پر برسر اقتدار جے ڈی یوکاکہناہے کہ مقامی بی جے پی لیڈران مظفرپور شہرمیں اقلیتی ہاسٹل کی تعمیرنہیں ہونے دیناچاہتے ہیں۔

      First published: