உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امت شاہ نے لالو یادو کو پورنیہ سے کیا خبردار، بولے۔ نتیش آپ کو بھی دھوکہ دیں گے

     پورنیہ میں بی جے پی کی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے 'بھارت ماتا کی جئے' کا نعرہ لگوایا اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لالو کے پیٹ کا درد سمجھ میں آرہا ہے، لیکن آپ کا جوش کہاں غائب ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Purnia | Bihar | Kishanganj
    • Share this:
      گزشتہ ماہ بہار کی سیاست میں سیاسی ہلچل کی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار سے محروم ہونے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ Amit Shah ریاستی دورے پر ہیں۔ دو دن کے لیے سیمانچل علاقے میں آئے امت شاہ جمعہ کو پورنیہ پہنچے۔ پورنیہ میں بی جے پی کی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے 'بھارت ماتا کی جئے' کا نعرہ لگوایا اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لالو کے پیٹ کا درد سمجھ میں آرہا ہے، لیکن آپ کا جوش کہاں غائب ہے۔

      عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ آج قومی شاعر رام دھاری سنگھ دنکر کا یوم پیدائش ہے اور میں انہیں سلام کرتا ہوں۔ دنکر جی کی نظموں نے نہ صرف تحریک آزادی کو آگے بڑھایا، بلکہ ان کی تحریروں نے ہندوستانی ثقافت کو مضبوط کرنے کا کام کیا۔

      ابھی نہیں ٹلا کورونا کا خطرہ! 24گھنٹے میں آئے 5300نئے کیس، ایکٹو معاملے اب بھی 4500 کے پار

      اس دن بند رہے گا ممبئی ایئرپورٹ، 6گھنٹے تک معطل رہیں گی تمام پروازیں، وجہ یہاں جانئے

      لالو-نتیش کی جوڑی پر حملہ کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ میرے آنے سے لالو اور نتیش کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ جھگڑا کرانے آئے ہیں۔ لالو جی آپ لڑائی کرانے کیلئے آپ  کافی ہیں۔ آپ نے ساری زندگی یہی کام کیا ہے۔ لالو جی کے حکومت میں آنے سے خوف کا ماحول شروع ہو گیا ہے۔ لیکن میں سرحدی علاقے کے لوگوں کو یہ بتانے آیا ہوں کہ یہ سرحدی ضلع ہندوستان کا حصہ ہے، یہاں کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ مرکز میں نریندر مودی کی حکومت ہے۔ یہ بھیڑ لالو-نتیش حکومت کے لیے وارننگ سگنل ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: