ہوم » نیوز » No Category

بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کو رابڑی دیوی نے تحفہ میں دی ساڑی

پٹنہ:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو جو بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی حلف برداری کی شرکت کیلئے پٹنہ میں ہیں ، سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور راشٹریہ جنتادل کے قومی صدر لالو پرساد یادوہ نے ساڑی کا تحفہ دیا ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 20, 2015 08:51 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کو رابڑی دیوی نے تحفہ میں دی ساڑی
پٹنہ:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو جو بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی حلف برداری کی شرکت کیلئے پٹنہ میں ہیں ، سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور راشٹریہ جنتادل کے قومی صدر لالو پرساد یادوہ نے ساڑی کا تحفہ دیا ہے ۔

پٹنہ:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو جو بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی حلف برداری کی شرکت کیلئے پٹنہ میں ہیں ، سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور راشٹریہ جنتادل کے قومی صدر لالو پرساد یادوہ نے ساڑی کا تحفہ دیا ہے ۔


مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے نہ صرف تقریب حلف برداری میں شرکت کی ہے بلکہ بایاں محاذکے لیڈروں کے ساتھ بھی اسٹیج شےئر کیا ہے ۔ترنمول کانگریس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلف برداری کی تقریب میں ممتا بنرجی کی شرکت مرکزی حکومت کے تکبرانہ رویہ کے خلاف احتجاج کی علامت ہے ۔


ممتا بنرجی اور نتیش کمار کے درمیان ہمیشہ سے بہتر رہے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی گرچہ عظیم اتحاد میں شامل نہیں تھیں مگر انہوں نے بہار کے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ عظیم اتحاد کے حق میں ووٹنگ کریں ۔ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر و ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ملک بھر میں فرقہ پرست قوتوں کو شکست دینے کی ضرورت ہے ۔


بہار انتخابات کے نتائج آنے کے بعد نتیش کمار کو مبارک باد دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہار نے عدم رواداری کو شکست سے دو چار کردیا ہے ۔ممتا بنرجی نے لکھا تھا کہ نتیش کمار ، لالو پرساد یادو جی اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتی ہوں کہ بہار کے عوام نے عدم رواداری کو شکست سے دو چار کردیا ہے اور یہ رواداری کی جیت ہے ۔

First published: Nov 20, 2015 08:51 PM IST