نتیش کو لے جائیں سشیل مودی اور اپنی بہن سے شادی کروا دیں: رابڑی دیوی
نتیش کے تبصرہ پر آر جے ڈی لیڈر رگھونش پرساد سنگھ نے کہا کہ نتیش ہر معاملے میں پہلے مختلف رائے رکھتے ہیں۔
- IBN Khabar
- Last Updated: Nov 29, 2016 09:19 PM IST

نتیش کے تبصرہ پر آر جے ڈی لیڈر رگھونش پرساد سنگھ نے کہا کہ نتیش ہر معاملے میں پہلے مختلف رائے رکھتے ہیں۔
پٹنہ۔ نوٹ بندی پر بہار میں مهاگٹھ بندھن کے اتحادیوں آر جے ڈی اور کانگریس سے الگ رائے رکھ کر اپنوں کے نشانے پر آئے وزیر اعلی نتیش کمار اور بہار کی سیاست میں منگل کو اتھل پتھل سے بھرا دور دکھائی دیا۔ نتیش کے فیصلے پر این ڈی اے کے لیڈر اور بہار میں بی جے پی کے بڑے چہرے سشیل کمار مودی نے بھی نتیش کی تعریف کی ہے۔ وہیں آر جے ڈی نے نتیش کے رویے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
نتیش کے تبصرہ پر آر جے ڈی لیڈر رگھونش پرساد سنگھ نے کہا کہ نتیش ہر معاملے میں پہلے مختلف رائے رکھتے ہیں۔ پہلے وہ غلط راستہ کا انتخاب کرتے ہیں، پھر ہماری بات سمجھ میں آتی ہے اور ہم سے آ کر ملتے ہیں۔ سشیل مودی کی طرف سے وزیر اعلی نتیش کی تعریف کئے جانے پر آر جے ڈی لیڈر اور سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی بھی بھڑک اٹھیں۔
وہیں رابڑی نے کہا کہ کل ہمیں گالی دی گئی ہے۔ منگل پانڈے (بہار بی جے پی صدر) اور سشیل مودی جب تک معافی نہیں مانگیں گے تب تک ایوان نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سشیل مودی نے نتیش کی تعریف کی ہے۔ سشیل مودی ایک کام اور کریں کہ نتیش کو لے جائیں اور اپنی بہن سے شادی کروا دیں۔ رابڑی نے آگے کالے دھن سے جڑے سوال پر کہا کہ ہمیں کالے دھن کا کیا؟ سی بی آئی ریڈ پڑی۔ کہیں کچھ نہیں نکلا۔ ہم کالے دھن کے خلاف ہیں نوٹ بندی کے نہیں اور نتیش ہمارے ساتھ ہیں۔ میڈیا کتنی بھی کوشش کر لے، اتحاد پورے 5 سال چلے گا۔