ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

گارڈوں کی تعداد کم ہونے سے ناراض رابڑی اور ان کے بیٹوں تیجسوی اور تیج پرتاپ نے لوٹائی سیکورٹی

سابق وزیراعلی نے کہاکہ ان کے پورے کنبے کوقتل کرانے کی سازش ہورہی ہے لیکن اب عوام ان کو تحفظ فراہم کریں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 11, 2018 04:37 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گارڈوں کی تعداد کم ہونے سے ناراض رابڑی اور ان کے بیٹوں تیجسوی اور تیج پرتاپ نے لوٹائی سیکورٹی
اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو ۔ فائل فوٹو۔

پٹنہ : بہار کی سابق وزیراعلی کے ناطے رہائش گاہ پر تعینات سیکورٹی گارڈوں کی تعداد کل رات کم کئے جانے سے ناراض محترمہ رابڑی دیوی کے ساتھ ان کے بیٹے تیجسوی یادو نے اپوزیشن کے لیڈر اور مسٹر تیج پرتاپ یادو نے رکن اسمبلی کے طورپر ملی پوری سیکورٹی آج واپس کردی۔

رابڑی دیوی نے آج وزیراعلی نتیش کمار کو خط لکھ کر کہاکہ سابق وزیراعلی کے ناطے مسٹر لالو پرساد یادو اور ان کی سیکورٹی کے لئے بہار ملٹری پولیس (بی ایم پی) کے دو کمانڈوں کی تعیناتی 2005میں ہی کی گئی تھی لیکن کل دیر رات اس سیکورٹی کو ہٹا دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ان کے ساتھ اور رہائش گاہ پر صرف دکھاوے کے لئے سیکورٹی گارڈوں کی تعیناتی کی ضرورت نہیں ہے۔ اس لئے وہ باقی رہ گئے سیکورٹی گارڈ اور حکومت کی گاڑی کو واپس کرتی ہیں۔

سابق وزیراعلی نے کہاکہ ان کے پورے کنبے کوقتل کرانے کی سازش ہورہی ہے لیکن اب عوام ان کو تحفظ فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر اب ان کے کنبہ کے ساتھ کسی طرح کا ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو اس کے لئے نتیش حکومت پوری طرح ذمہ دار ہوگی۔

First published: Apr 11, 2018 04:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading