ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

راہل کا وزیر اعظم پر حملہ، 'چائے والے' مودی اب 15 لاکھ کے سوٹ پہنتے ہیں

چمپارن۔ چمپارن میں راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر جم کر حملہ بولا۔

  • News18
  • Last Updated: Sep 19, 2015 03:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راہل کا وزیر اعظم پر حملہ، 'چائے والے' مودی اب 15 لاکھ کے سوٹ پہنتے ہیں
چمپارن۔ چمپارن میں راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر جم کر حملہ بولا۔

چمپارن۔ چمپارن میں راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر جم کر حملہ بولا۔ راہل نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ مودی کبھی چائے فروخت کرتے تھے۔ لیکن چائے والے مودی اب 15 لاکھ کا سوٹ پہنتے ہیں۔


راہل نے مودی پر وار کرتے ہوئے کہا کہ مودی بڑے بڑے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر میٹنگ کرتے ہیں۔ کیا سوٹ بوٹ پہن کر بیٹھے وہ لوگ غریبوں کو روزگار دیں گے۔ اگر سچ میں روزگار دینا ہے تو مودی جی غریبوں سے بات کریں۔ اے سی کمروں میں بیٹھ کر کس طرح کسی کو روزگار ملے گا۔


راہل نے کہا کہ انتخابات سے پہلے مودی جی کہتے تھے کہ سب کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے آئیں گے، لیکن کسی کو پیسے ملے کیا۔ وہیں راہل نے لینڈ بل پر بھی حکومت کو گھیرا۔ راہل نے کہا کہ مودی حکومت لینڈ بل لاکر آپ غریبوں کا زمین چھیننا چاہتی ہے، جسے وہ امیر صنعت کاروں کو دے گی۔

First published: Sep 19, 2015 03:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading