உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دادری سانحہ پر مرکزی حکومت نہیں ہے خاموش: راج ناتھ سنگھ

    پٹنہ۔ بہار میں انتخابی تشہیرمیں مصروف وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ ریاست میں بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کی حکومت بنے گی۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:
      پٹنہ۔ بہار میں انتخابی تشہیرمیں مصروف وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ ریاست میں بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کی حکومت بنے گی۔ اس دوران انہوں نے انتخابات کے علاوہ دیگر مسائل کا بھی ذکر کیا جس میں ریزرویشن تنازعہ، بیف ہنگامہ اور دادری سانحہ بھی شامل ہے۔

      راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ دادری سانحہ پر ان کی حکومت خاموش نہیں ہے، میں نے واقعہ کے اگلے ہی دن بیان دیا تھا اور ایک ہی مسئلے پر سب کا بولنا درست نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومت کا ہی حصہ ہوں، تو کیا میرا بیان کافی نہیں ہے۔

      وہیں رہنماؤں کی بیان بازی پر راج ناتھ نے صاف کہا کہ رہنماؤں کو ہم آہنگی برقرار رکھنا چاہئے اور ایسی غلط بیان بازی سے بچنا چاہئے۔ ہماری حکومت اس طرح کی چیزیں برداشت نہیں کرے گی۔

      بہار انتخابات پر راج ناتھ نے کہا کہ ہر الیکشن پارٹی کے لئے وقار کا سوال ہے، ہم جیت کے لئے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ بغیر ریاست کے ملک کی ترقی نہیں ہو سکتی، ہماری حکومت مرکز میں ہے، تو ہماری ترجیح بہار کی ترقی کی ہوگی۔

      وہیں ریزرویشن کے معاملے پر موہن بھاگوت کی طرف سے دئیے گئے بيان پر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ریزرویشن کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گے۔
      First published: