ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

 کولکاتہ میں نکالی گٸی سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ریلی

سی اے اے و این ار سی کے خلاف آج پھر کولکاتا میں کیا گیا احتجاجی مظاہرہ جماعت اسلامی کی بنگال شاخ سمیت دیگر سماجی تنظیموں کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوٸے۔

  • Share this:
 کولکاتہ میں نکالی گٸی سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ریلی
سی اے اے و این ار سی کے خلاف آج پھر کولکاتا میں کیا گیا احتجاجی مظاہرہ جماعت اسلامی کی بنگال شاخ سمیت دیگر سماجی تنظیموں کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوٸے۔

سی اے اے و این ار سی کے خلاف  آج پھر کولکاتا میں کیا گیا احتجاجی مظاہرہ جماعت  اسلامی کی بنگال شاخ  سمیت دیگر سماجی تنظیموں کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوٸے۔ جماعت اسلامی کے رکن عبدالعزیز نے این ار سی و سی اے اے واپس  نہ لئے جانے تک احتجاج جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوٸے کہا کہ مرکزی حکومت لوگوں کو خوف دلانا چاہتی ہے لیکن ہم اس کے خلاف اپنی تحریک سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ جماعت کی تحریک جاری رہے گی۔

وہیں ناگریکتا منچ کے رکن پروفیسر نے کہا کہ سی اے اے کے نام پر لوگوں میں  خوف و ہراس و بے چینی ہے لیکن حکومت اس پر نظر نہں ڈال رہی ہے انہوں نے کہا کے حیرت کی بات ہے کے مرکزی حکومت کی جانب سے  ملک کی ایک بڑی ابادی اور انکی بے چینیوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے جو ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کے آزاد ہندوسان میں جہاں لوگ مل جل کر رہتے ہیں وہاں اب مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کیا جارہا ہے جبکہ ملک کو آزاد کرانے میں ہر مذہب کے لوگوں نے کندھے سے کندھا ملاکر آزادی کی لڑاٸی لڑی لیکن آج ان سب قربانیوں کو فراموش کردیا گیا ہے۔

وہیں ریلی میں شامل امیر جماعت نے سی اے اے ۔ این پی ار  و این ار سی کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوٸے دہلی تشدد کے لئے مرکزی وزیر داخلہ کے استعفی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بنگال میں بھی متنازعہ نعرہ لگایا جارہا ہے اور بنگال کی فضا کو بگاڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔  انہوں بی جے پی پر ریاست کے  ماحول کو بگاڑنے کا الزام لگاتے ہوٸے عوامی احتجاج کو ضروری بتایا ہے۔

First published: Mar 05, 2020 10:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading