ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

وزیراعظم مودی کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کر رہے ہیں: رام ولاس پاسوان

ایل جے پی کے سربراہ اور مرکزی وزیررام ولاس پاسوان نے آج کہا کہ سب کا ساتھ سب کاوکاس کے اصول پرچل رہے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے چار سال کی مدت میں اب تک نہ کوئی متنازعہ فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا بیان دیا ہے۔

  • Share this:

پٹنہ: لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے سربراہ اورمرکزی وزیررام ولاس پاسوان نے آج کہا کہ ’سب کا ساتھ سب کاوکاس‘ کے اصول پرچل رہے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے چار سال کی مدت میں اب تک نہ کوئی متنازعہ فیصلہ کیا اورنہ ہی کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا بیان دیا ہے۔  یہی وجہ ہے کہ معاشرے میں نفرت پھیلانے والے پروین توگڑیا جیسے لوگ آج ان کے مخالف ہو گئے ہیں۔

رام ولاس پاسوان نے یہاں میڈیا اداروں کے ایڈیٹرز اور بیورو کے سربراہوں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے چار سال کی مدت میں ثابت کر دیا ہے کہ وہ سب کا ساتھ سب کاوکاس کے اصول پر چل رہے ہیں۔

پاسوان نے اب تک نہ کوئی متنازعہ فیصلہ کیا ہے اور نہ ہی کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا بیان دیا ہے۔ آج پروین توگڑیا جیسے لوگ جو معاشرے میں نفرت پیدا کر رہے تھے وہ نریندرمودی کے مخالف ہو گئے ہیں اور کانگریس کے لئے عزیز ہو گئے ہیں۔

ایل جے پی لیڈر نے کہا کہ دلتوں اور مسلمانوں کو بی جے پی کے نام پر خوفزدہ کیا جا رہا ہے، لیکن دلت تو خوف زدہ نہیں ہیں۔ کرناٹک سمیت دیگر انتخابات کا نتیجہ یہ بتا رہا ہے کہ دلتوں کے ووٹ کا بڑا حصہ بی جے پی کے قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو سوچنا چاہئے کہ کب تک لوگ انہیں ووٹ کے لئے ڈراتے رہیں گے۔

First published: May 29, 2018 10:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading