ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

رمضان کے دوسرے عشرہ میں بھی مسلم محلوں میں نہیں ہے کوئی رونق، سبزی باغ میں سناٹا

رمضان کے مہینہ میں پٹنہ کے سبزی باغ کی رونق کافی مشہور ہے۔ سبزی باغ میں شام ہوتے ہی شہر کے دوسرے محلوں کے لوگ بھی پہنچنے لگتے ہیں۔ ہر طرف رونق بکھری دیکھائی دیتی ہے۔

  • Share this:
رمضان کے دوسرے عشرہ میں بھی مسلم محلوں میں نہیں ہے کوئی رونق، سبزی باغ میں سناٹا
رمضان کے مہینہ میں پٹنہ کے سبزی باغ کی رونق کافی مشہور ہے۔ سبزی باغ میں شام ہوتے ہی شہر کے دوسرے محلوں کے لوگ بھی پہنچنے لگتے ہیں۔ ہر طرف رونق بکھری دیکھائی دیتی ہے۔

رمضان کے مہینہ میں پٹنہ کے سبزی باغ کی رونق کافی مشہور ہے۔ سبزی باغ میں شام ہوتے ہی شہر کے دوسرے محلوں کے لوگ بھی پہنچنے لگتے ہیں۔ ہر طرف رونق بکھری دیکھائی دیتی ہے۔ بازار میں لوگ خریداری کرتے دیکھے جاتے ہیں وہیں چائے کی اور خاص طور سے شیر چائے کی دکانوں پر رات گئے تک بھیڑ موجود ہوتی ہے لیکن اس بار سبزی باغ میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔


یہ پہلا موقع ہے جب رمضان کے مبارک مہینہ میں سبزی باغ میں پوری طرح سے سناٹا ہے۔ بڑے بزرگوں کے مطابق رمضان کے مہینہ کا آغاز ہوتے ہی سبزی باغ میں پاؤں رکھنے کی جگہ نہیں ہوتی ہے لیکن ان دنوں سبزی باغ میں کسی طرح کی کوئ بھیڑ نظر نہیں آتی ہے۔ لاک ڈاؤن کا زبردست اثر پٹنہ کے مسلم محلوں میں دیکھنے کو مل رہا ہے ساتھ ساتھ سبزی باغ میں بھی لاک ڈاؤن نے پوری رونق ختم کردی ہے۔


سبزی باغ کے لوگوں کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف حکومت کی لڑائ میں وہ بھی اپنا بھرپور تعاون کررہے ہیں۔ اسلئے لاک ڈاؤن کا مکمل احترام کیا جارہا ہے۔ گھر کو لوگوں نے مسجد بنا لیا ہے جہاں گھر کے تمام افراد ہر وقت اپنی عبادتوں میں مصروف رہتے ہیں۔ سبزی باغ کے مقامی لوگوں کے مطابق اس بار عیدالفطر میں نیا کپڑا خریدنا نہیں ہے اسلئے بازاروں کی رونق بھی انکے لئے معمولی بات ہوگئ ہے۔ ادھر سبزی باغ میں کاروبار کرنے والے ہندو اور مسلم دکانداروں کی حالت خراب ہے۔ ایک مہینہ کے کاروبار سے تاجر پیشہ طبقہ پورے سال اپنا کام چلاتا تھا لیکن لاک ڈاؤن میں رمضان گزررہا ہے. زیادہ تر دکانیں بند ہے اور جو دکانیں کھلی ہوئ ہیں وہاں بھی خریدار کے نام پر ایک بھی آدمی نہیں ہے۔


مسلم تنظیموں نے بہار کے لوگوں سے اپیل کیا ہیکہ رمضان میں کسی طرح کی کوئ خریداری نہیں کرے ساتھ ہی عید کی نماز پورانے کپڑوں میں پڑھی جائے۔ مسلم تنظیموں کے اعلان کا اثر سبزی باغ میں بھی پوری طرح سے دیکھائ دیتا ہے وہیں نوجوان طبقہ کے مطابق رمضان کے مہینہ میں سبزی باغ کا موجودہ نظارہ انہیں تھوڑا مایوس کرتا ہے لیکن امید ہے سب کچھ جلد ٹھیک ہوجائےگا۔
First published: May 07, 2020 11:17 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading