رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں بھی پٹنہ کے بازاروں میں سناٹا ، تاجرین مالی بحران کے شکار

رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں بھی پٹنہ کے بازاروں میں سناٹا ، تاجرین مالی بحران کے شکار

رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں بھی پٹنہ کے بازاروں میں سناٹا ، تاجرین مالی بحران کے شکار

پٹنہ کے مسلم علاقوں سبزی باغ ، عالم گنج ، سلطان گنج ، پٹنہ سیٹی ، پھلواری شریف ، لال باغ ، پٹنہ جنکشن ، سمن پورا ، راجہ بازار میں واقع مارکیٹ ، شاپنگ کمپلیکس اور دکانیں پوری طرح سے بند ہیں ۔ کہیں دکانیں کھل بھی رہی ہیں ، تو وہاں خریدار نہیں ہیں ۔

  • Share this:
پٹنہ کے صرف سبزی باغ میں میں سو کروڑ سے زیادہ کا کاروبار ہوتا ہے ، لیکن لاک ڈاون اور کورونا کے سبب بازار پوری طرح سے بند ہیں اور اس سے وابستہ ہزاروں لوگ دانا دانا کیلئے محتاج ہوگئے ہیں ۔ پٹںہ کے مسلم علاقوں میں دکانیں کھل رہی ہیں ، لیکن خریدار نہیں ہیں ۔ مسلم تنظیموں نے اپیل کی تھی کہ اس مرتبہ عید میں کسی طرح کی کوئی خریداری نہیں کی جائے ، اس کا اثر پٹنہ میں دکھائی دے رہا ہے ۔ کاروباری اپنا سر پکڑ کر بیٹھے ہیں ، انہیں امید تھی کی عید کے موقع پر دکانداری اچھی ہوجائےگی ، لیکن مسلم تنظیموں کی اپیل کے سبب مسلمانوں نے نئے ملبوسات خریدنے سے مکمل پرہیز کیا ہے ۔
پٹنہ کے مسلم علاقوں سبزی باغ ، عالم گنج ، سلطان گنج ، پٹنہ سیٹی ، پھلواری شریف ، لال باغ ، پٹنہ جنکشن ، سمن پورا ، راجہ بازار میں واقع مارکیٹ ، شاپنگ کمپلیکس اور دکانیں پوری طرح سے بند ہیں ۔ کہیں دکانیں کھل بھی رہی ہیں ، تو وہاں خریدار نہیں ہیں ۔ سبزی باغ سے متصل کھیتان مارکیٹ خواتین کا بازار ہے اور اس موقع پر کھیتان مارکیٹ میں پاؤں رکھنے کی جگہ نہیں ہوتی ہے ، لیکن مارکیٹ بند ہے اور چاروں طرف سناٹا پسرا ہے ۔
کہا جاسکتا ہے کہ اس مرتبہ عید نہ صرف مسلمانوں کے لئے یاد گار رہے گی ، بلکہ کاروباری بھی اس کو فراموش نہیں کر سکیں گے ۔ کروڑوں روپے کا کاروبار کرنے والے لوگ اس مرتبہ ہزاروں کا بھی سامان نہیں فروخت کر پارہے ہیں ۔ ظاہر ہے یہ تکلیف انہیں کافی عرصہ تک یاد رہے گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published: