ہوم » نیوز » No Category

بہار کے ارون جیٹلی بنیں گے راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی صدر رام چندر پوروے ؟

پٹنہ : بہار میں مهاگٹھ بندھن کی جیت کے بعد اب نتیش حکومت کی حلف برداری کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ نتیش کمار پٹنہ کے گاندھی میدان میں 20 نومبر کو دوپہر 2 بجے حلف لیں گے۔

  • News18
  • Last Updated: Nov 15, 2015 01:06 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بہار کے ارون جیٹلی بنیں گے راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی صدر رام چندر پوروے ؟
پٹنہ : بہار میں مهاگٹھ بندھن کی جیت کے بعد اب نتیش حکومت کی حلف برداری کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ نتیش کمار پٹنہ کے گاندھی میدان میں 20 نومبر کو دوپہر 2 بجے حلف لیں گے۔

پٹنہ : بہار میں مهاگٹھ بندھن کی جیت کے بعد اب نتیش حکومت کی حلف برداری کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ نتیش کمار پٹنہ کے گاندھی میدان میں 20 نومبر کو دوپہر 2 بجے حلف لیں گے۔


ابھی تک وزیر بنانے کے فارمولے کے تحت ہر پانچ اراکین اسمبلی پر متعلقہ پارٹی کو ایک وزارت دی جا سکتی ہے۔ اس فارمولے کے تحت نتیش حکومت میں راشٹریہ جنتا دل کے 16، جے ڈی یو کے 14 اور کانگریس کے 5 وزرا ہو سکتے ہیں۔


ادھر پٹنہ میں اس بات کی بحث زوروں پر ہے کہ رام چندر پوروے بہار کے ارون جیٹلی بن سکتے ہیں۔ دراصل رام چندر پوروے سیتامڑھی ضلع میں پریہار اسمبلی حلقہ سے الیکشن ہار گئے ہیں۔ 2010 میں بھی پوروے نے آر جے ڈی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا مگر بی جے پی کے رام نریش پرساد یادو سے وہ ہار گئے تھے۔ تاہم الیکشن ہارنے کے باوجود انہیں کابینہ میں جگہ ملنے کی پوری امید ہے۔


راشٹریہ جنتا دل کے ایک لیڈر کے مطابق رام چندر پوروے کا نتیش حکومت میں وزیر بننا تقریبا طے ہے۔ وہ شروع سے ہی لالو کے ساتھ رہے ہیں اور برے وقت میں بھی ان کا ساتھ نہیں چھوڑا ہے۔ لالو یادو پوروے پر آنکھ بند کر کے بھروسہ کرتے ہیں۔


جس طرح ارون جیٹلی امرتسر سے لوک سبھا انتخابات ہارنے کے بعد مودی کابینہ میں وزیر خزانہ بن گئے اسی طرح رام چندر پوروےکے وزیر تعلیم بننے کی امید ہے ۔ الیکشن ہارنے کے بعد بھی ان کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور ان کا نتیش حکومت میں وزیر بننا طے مانا جا رہا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ راشٹریہ جنتا دل کے نو منتخب اراکین اسمبلی کی ابھی تک موریا ہوٹل اور سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پر دو میٹنگیں ہو چکی ہیں ۔ خاص بات یہ ہے کہ پورورے ان میٹنگوں کے صدررہے ہیں۔


غورطلب ہے کہ رام چندر پوروے ویشیہ کمیونٹی سے آتے ہیں اور آر جے ڈی حکومت میں وزیر تعلیم رہ چکے ہیں۔ اس مرتبہ بھی ایسی امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ نتیش حکومت میں وہ وزیر تعلیم بن سکتے ہیں۔

First published: Nov 15, 2015 01:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading