உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بہار : ٹیوشن کیلئے گئی 8 سالہ بچی کو ٹیچر نے بنایا اپنی ہوس کا شکار ، ثبوت مٹانے کیلئے قتل کی بھی کوشش

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    بہار کے موتیہاری میں آٹھ سالہ طالبہ کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ آبروریزی کا الزام کوچنگ چلانے والے پر ہی لگا ہے ، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      بہار کے موتیہاری میں آٹھ سالہ طالبہ کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ آبروریزی کا الزام کوچنگ چلانے والے پر ہی لگا ہے ، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ بچی کو میڈیکل جانچ کیلئے صدر اسپتال بھیج دیا ہے ۔ یہ واقعہ ضلع کے ڈمریا گھاٹ تھانہ حلقہ میں پیش آیا ہے۔
      ملزم ٹیچر کا نام پریم پاسوان شاستری ہے ، جو جنوبی حسینی پنچایت کے نوین گاندھی نگر گاوں وارڈ چار کا رہنے والا ہے۔ طالبہ کے والد نے پولیس کو ایک عرضی دے کر بتایا کہ متاثرہ لڑکی مستقل چار بجے ملزم ٹیچر کے یہاں کوچنگ کیلئے جاتی تھی ۔ اسی دوران ملزم ٹیچر نے ہفتہ کی شام پڑھنے آئی طالبہ کی بہلا پھسلا کر آبروریزی کی ۔
      ملزم نے ثبوت چھپانے کیلئے طالبہ کے قتل کی کوشش بھی کی ، لیکن ناکام ہوگیا ۔ متاثرہ کسی طرح وہاں سے اپنی جان بچاکر گھر پہنچی ۔ ادھر پولیس کے مطابق معاملہ میں کارروائی کی جارہی ہے اور متاثرہ کو میڈیکل کیلئے بھیجنے کے ساتھ ہی ملزم کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
      First published: