پٹنہ ۔ مرکزی وزیر مواصلات اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر روی شنکر پرساد نے آج کہا کہ اس مرتبہ بہار اسمبلی کے انتخابات میں لوگوں میں تبدیلی کی خواہش واضح طور پر نظر آ رہی ہے اور اس کیلئے لوگ ذات پات سے اوپر اٹھ کر ووٹ ڈال رہے ہیں۔
مسٹر پرساد نے یہاں کے پٹنہ ویمنس کالج میں واقع پولنگ مرکز نمبر 73 پر اپنے خاندان کے ساتھ ووٹ دینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ بہار کو وہ طالب علمی کے اپنے دور سے ہی دیکھ رہے ہیں اور وہ اس سے بخوبی واقف ہیں۔ ریاست کے لوگوں میں تبدیلی کی خواہش ہے اور ہر حال میں یہاں کی سیاست میں تبدیلی کے لئے لوگ بڑھ چڑھ کر ووٹ دے رہے ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ اس بار کے انتخابات میں تاریخی سیاسی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو مراحل کی طرح اس مرحلے میں بھی لوگ ذات پات سے اوپر اٹھ کر ووٹ ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے لوگ اپنا مستقبل دیکھ رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔