سال 2019 میں بھی مودی کا کارواں نہیں رکے گا: روی شنکر پرساد
مرکزی وزیر روی شنکرپرساد نے وزیراعظم نریندر مودی اور قومی جمہوری اتحاد کو ملک کے لئے ضروری بتاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہارے اور تھکے ہوئے لوگ 2019 میں بھی مسٹر مودی کے کارواں کو نہیں روک سکیں گے۔
مرکزی وزیر روی شنکرپرساد نے وزیراعظم نریندر مودی اور قومی جمہوری اتحاد کو ملک کے لئے ضروری بتاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہارے اور تھکے ہوئے لوگ 2019 میں بھی مسٹر مودی کے کارواں کو نہیں روک سکیں گے۔
پٹنہ: اطلاعات اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر روی شنکرپرساد نے وزیراعظم نریندر مودی اور قومی جمہوری اتحاد کو ملک کے لئے ضروری بتاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہارے اور تھکے ہوئے لوگ 2019 میں بھی مسٹر مودی کے کارواں کو نہیں روک سکیں گے ۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سرکردہ رہنما مسٹر پرساد نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کے چار برس کی میعاد مکمل ہونے پر یہاں پارٹی کی جانب سے منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ملک سے جو وعدہ کیا تھا اسے وہ ہر حال میں پورا کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکز کی پچھلی ترقی پسند اتحاد حکومت کے دور اقتدار میں وزارت مواصلات میں گھوٹالے ہوا کرتے تھے لیکن اب وہاں دلالوں کا آنا ہی بند ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوپی اے حکومت میں لوٹ کی انتہا ہوگئی تھی لیکن مودی حکومت کے چار برس کے دور اقتدار میں ایک بھی بے ضابطگی نہیں ہوئی ۔ مسٹر مودی نے پوری دنیا میں ملک کا مرتبہ بڑھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شکست خوردہ اور تھکے ہوئے لوگ سال 2019 کے عام انتخابات میں مودی کو نہیں روک سکتے۔ ملک کے لئے مسٹر مودی کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد حکومت کا ہونا ضروری ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔