ممتا بنرجی اور سی بی آئی کا معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے کیوں کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ اس پر مرنے کو تیار ہیں لیکن جھکنے کو نہیں، وہ اپنا دھرنا ایسے ہی جاری رکھیں گی۔
شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ میں سی بی آئی کے کولکاتہ پولیس کمشنر راجیو کمار سے پوچھ گچھ کرنے کی کوشش کے خلاف دھرنے پر بیٹھیں ممتا بنرجی نے اتوار کے روز کہا تھا، ’’ میں یقین دلا سکتی ہوں، میں مرنے کے لئے تیار ہوں، لیکن میں مودی حکومت کے آگے جھکنے کے لئے تیار نہیں ہوں۔ ہم ایمرجنسی نافذ نہیں کرنے دیں گے۔ براہ کرم ہندوستان کو بچائیں‘‘۔ حزب مخالف بھی ممتا کے ساتھ
کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھی ممتا بنرجی کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں دیگر جماعتیں بھی ممتا بنرجی کے ساتھ کھڑی نظر آرہی ہیں۔ عمر عبداللہ ، محبوبہ مفتی، اروند کیجریوال، شرد پوار، لالو یادو، اکھیلیش یادو نے بھی ممتا بنرجی کی حمایت کی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔